Jang News:
2025-02-12@08:52:33 GMT

جناح اسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

جناح اسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم

—فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ نے جناح اسپتال، جناح سندھ یونیورسٹی کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سندھ ہائیکورٹ میں جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

دورانِ سماعت وکیل نے مؤقف اپنایا کہ وفاق نے 25 سالوں کے لیے پورا جناح اسپتال سندھ حکومت کے حوالے کردیا، اسپتال اور یونیورسٹی ملکیت سمیت 25 سال کے لیے سندھ حکومت کو دے دیا گیا ہے، قانون کے مطابق وفاق صوبوں کو کسی ادارے کا مخصوص فنکشن دے سکتی ہے پورا ادارہ نہیں۔

صدر سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کیخلاف وکلاء کا احتجاج

وکلاء نے آج سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے وفاق اور سندھ حکومت کے معاہدے کو چیلنج کیا ہے، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہے کہ یہ ادارہ وفاق کا ہے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کی سماعت 4 ہفتوں کے لیے ملتوی کردی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: جناح اسپتال سندھ حکومت

پڑھیں:

اسلام آباد ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں آج سماعت کے لیے مقرر

اسلام آباد : پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستیں آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہو گئیں۔

پی ایف یو جے اور اینکرز ایسوسی ایشن کی درخواستوں پر سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ، جسٹس راجا انعام امین منہاس آج  پیکا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کریں گے۔ رجسٹرار آفس نے آج  کی سماعت کی کازلسٹ جاری کر دی ، درخواستیں وکیل عمران شفیق اور ریاست علی آزاد کے ذریعے دائر کی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیکا ایکٹ کیس‘  فیک نیوز کی پبلیکیشن رکنی چاہیے یا نہیں؟، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • پیکا ایکٹ کیس‘ فیک نیوز کی پبلیکیشن رکنی چاہیے یا نہیں فیک نیوز کا مسئلہ تو ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ
  • فیک نیوز کی پبلیکیشن رکنی چاہیے یا نہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
  • وزیر قانون کا پیکا ایکٹ میں ممکنہ ترمیم کا عندیہ(اسلام آ باد ہائیکورٹ میں درخواستیں سماعت کیلیے مقرر‘ سندھ اور لاہور ہائیکورٹس سے وفاق کونو ٹو سز)
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: پیکا ایکٹ میں ترمیم کیخلاف درخواستیں آج سماعت کے لیے مقرر
  • پیکا ایکٹ کیخلاف عدالتوں میں درخواستیں، حکومت نے ترمیم کا اشارہ دیدیا
  • لاہور ہائیکورٹ؛ پیکا ترمیمی ایکٹ کیخلاف ایک اور درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
  • سی ایس ایس 2024 کے نتائج سے پہلے نئے امتحانات، اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا حکم
  • ترجمان حکومت پنجاب کا ترجمان حکومت سندھ کو جواب