بابراعظم کا موبائل فون گم ہونا مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا، مداح ناراض
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کا موبائل گُم ہونے سے متعلق بیان مارکیٹنگ اسٹنٹ نکلا۔
بابراعظم نے اپنا موبائل کھو یا چوری ہوجانے کی اطلاع سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر اسٹوری کی صورت میں شیئر کی۔
انہوں نے مداحوں کو اپنے ساتھ پیش آئی پریشانی کے حوالے سے بتایا کہ میرا موبائل فون کھو گیا جس کے بعد سارے رابطے کے نمبر بھی چلے گئے ہیں تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ یہ ایک مارکیٹنگ اسٹنٹ تھا۔
بابراعظم کی پوسٹ مداحوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹر کو پریشان نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم بڑی مشکل میں پھنس گئے، اپنی سب سے اہم چیز سے محروم
سابق کپتان نے نجی کمپنی کی مارکیٹنگ کرتے ہوئے بتایا کہ فون مل گیا، اور آپ کی تمام پریشانیوں کو بہت سراہا جاتا ہے، انہوں نے پوسٹ پر ہنستے ہوئے ایموجی کو بھی شامل کیا۔
مزید پڑھیں: نیشنل اسٹیڈیم: افتتاحی تقریب میں بابر اعظم نے کراچی والوں سے کیا گلہ کیا؟
قومی کرکٹر کے فون اسٹنٹ پر کچھ شائقین محظوظ ہوئے جبکہ دیگر نے بابراعظم کو کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی فارم پر توجہ مرکوز کریں ناکہ ڈرامے بازیوں پر!۔
مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ؛ سلیکشن کمیٹی بھی تبدیلی نہ کرنے پر بضد
ایک صارف نے کہا کہ بابراعظم پرینک کے بجائے اپنی فارم پر توجہ دیتے تو پاکستان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ جیت سکتا تھا۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
حارث کی جگہ کون شامل ہوگا؟ 3 نام سامنے آگیا
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جگہ سلیکشن کمیٹی نے 3 فاسٹ بولرز کو شامل کرنے پر غور شروع کردیا۔
لاہور میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہوا تھا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حارث رؤف کو سینے کے نچلے حصے پر پٹھوں میں موچ آئی ہے، البتہ انکے میدان پر واپس آنے کا فیصلہ ڈاکٹرز کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: کیا حارث رؤف دوسرا میچ کھیلیں گے، فیصلہ کب ہوگا؟
حارث رؤف نے اپنے کوٹے کے 6.2 اوورز میں 23 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی تھی، بعدازاں انکا اوور سلمان علی آغا نے مکمل کیا تھا۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ سلیکشن کمیٹی نے سہ ملکی اور چیمپئینز ٹرافی کیلئے اسکواڈ میں محمد وسیم جونیئر، محمد علی اور عاکف جاوید کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔
مزید پڑھیں: انجرڈ حارث رؤف کی ایم آر آئی رپورٹ آگئی
کئی رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ عاکف جاوید کو حارث روف کے متبادل کے طور پر شامل کیا جارہا ہے، جس کا اعلان آج متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: کیویز کیخلاف میچ؛ جنوبی افریقی کوچ فیلڈنگ کیلئے میدان میں اُتر آئے
دوسری جانب آئی سی سی کی ڈیڈلائن کے مطابق 11 فروری رات 12 بجے تک تمام ٹیمیں اپنے اسکواڈ میں تبدیلیاں کرسکتی ہیں تاہم اسکے بعد اسکواڈ میں تبدیلی کیلئے آئی سی سی کی ٹیکنیکل کیمٹی کی اجازت درکار ہوگی۔