پختونخوا میں موسم سرد؛ بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا میں موسم سرد ہوگیا جب کہ کئی علاقوں میں بارش کے ساتھ ساتھ بالائی اضلاع میں 17 انچ تک برفباری بھی ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی چترال و زریں ،دیر بالاولوئر،سوات ، شانگلہ ،بونیر ،کوہستان بٹگرام ،مانسہرہ، خیبر ، کرم کے اضلاع میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور جزوی طور پر ابرآلود رہا۔ اسی طرح چترال، کوہستان، باجوڑ دیر ، سوات میں بارش ہوئی جب کہ چترال اور سوات کے پہاڑوں پر برفباری ہوئی۔
گزشتہ روز چترال میں ایک انچ، مالم جبہ میں 2، کالام میں 17 انچ تک برف باری ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز کالام میں درجہ حرارت منفی ایک، پاراچنار میں منفی 4 اور مالم جبہ میں منفی 2 ریکارڈ کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اضلاع میں
پڑھیں:
سوات میں برفباری کا نیا سلسلہ شروع ، عوام کی بڑی تعداد پہنچ گئی
سوات : وادی سوات میں آسمان سے سفید گالوں کی برسات ، کالام اور مالم جبہ میں شدید برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔
وادی سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اور کالام میں برفباری سے وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے ، برفباری کا لطف اٹھانے کے لیے سیاح پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔
سوات میں ہر شے نے سفید چادر اوڑھ لی، نظارے نکھر کر مزید حسین ہوگئے، برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے بڑی تعداد میں سیاحوں نے وادی کا رخ کرلیا۔ سوات کے میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ بھی جاری رہا، سردی کی شدت مزید بڑھ گئی۔