کرم میں پائیدار امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ پختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 February, 2025 سب نیوز

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع کرم میں پائیدار امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کرم کے 121 سال پرانے تنازع کےمستقل حل کے لیے کوششیں جاری ہیں، جرگے کے فیصلے کے مطابق بنکرز گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کرم میں پائیدار امن پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور امن دشمنوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔

دوسری جانب ممبر کرم جرگہ ارشاد حسین بنگش نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرم میں بنکرز گرائے جا رہے ہیں، دونوں فریقین نے اسلحہ جمع کرانے کا لائحہ عمل دیا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ آبادی کے لیے بھیجے جانے والے امدادی ٹرک ناکافی ہیں جبکہ علاقے میں پیٹرول کا مسئلہ ہے، تعلیمی ادارے بند ہیں اور مریضوں کو مسائل ہیں۔

ارشاد بنگش کا کہنا تھا کہ حکومت اپنی رٹ قائم کرے اور فوری ٹل پاراچنار روڈ کھولے، راستوں کی بندش سے طلبہ اور بیرون ملک جانے والوں کو مشکلات ہیں جبکہ دونوں فریقین روڈ جلد از جلد کھلنے پر متفق ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

عوامی تعاون کے بغیر پائیدار تبدیلی ممکن نہیں: شرجیل میمن

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن—فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عوامی تعاون کے بغیر پائیدار تبدیلی ممکن نہیں ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کی سینئر صوبائی وزیر اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن نے بتایا ہے کہ ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی گئی، اس مد میں 416 گا ڑیاں ضبط کی گئیں، جبکہ 25 گاڑیوں رجسٹریشن منسوخی کی سفارش کی گئی ہے۔

انہوں نے بتا یا ہے کہ اس مہم کے دوران اب تک 2 ہزار 625 موٹرسائیکلیں تحویل میں لی گئیں ہیں۔

سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا: شرجیل انعام میمن

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ سی سی آئی اجلاس میں آج کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہو جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ 278 چنگچیوں کو تحویل میں لے کر 278 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ بغیر رجسٹریشن چلنے والی 13 چنگچیز کو بھی تحویل میں لیا گیا ہے۔

شرجیل میمن بتایا ہے کہ اس ضمن میں 27 ایل پی جی، سی این جی کٹس ضبط، 4 ہزار 119چالان جاری کیے گئے، جبکہ 380 گاڑیوں کی رجسٹریشن کو مشروط طور پر معطل کر کے تجدید کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

انہوں مزید کہا ہے کہ حکومت سندھ سڑکوں کو محفوظ بنانے اور شہریوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنے پر کاربند ہے، یہ مہم ایک جامع اصلاحاتی عمل ہے۔

شرجیل میمن کہا ہے کہ تمام شہری، ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز قوانین کا احترام یقینی بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • جب تک باہمی رضا مندی نہیں ہو جاتی کوئی کینال نہیں بنے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • سی سی آئی کا فیصلہ ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں نکالی جائے گی، وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیراعظم نے پہلی ملاقات کے بعد ہی کہہ دیا تھا کینالز نہیں بنیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیراعظم کے بھائی اور وزیراعلیٰ پنجاب نے کوئی بیا ن نہیں دیا بلکہ عجیب وغریب خاموشی ہے
  • دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف
  • عوامی تعاون کے بغیر پائیدار تبدیلی ممکن نہیں: شرجیل میمن
  • وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے، وزیر دفاع
  • وزیراعلیٰ اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: خواجہ آصف
  • وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر دفاع
  • وزیراعلیٰ اور گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے: وزیر دفاع