حکومت کیخلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
پشاور (نیوز ڈیسک) حکومت کیخلاف اپوزیشن گرینڈ الائنس بنانے کی تیاریاں کی جانے لگیں۔
محمود خان اچکزئی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کو عشائیہ دیا گیا، مولانا فضل الرحمان، شاہد خاقان عباسی، مصطفیٰ نواز کھوکھر شریک ہوئے، عمر ایوب، شبلی فراز، اسد قیصر، جنید اکبر، علامہ راجہ ناصر عباس نے بھی شرکت کی۔
عشائیہ میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، الیکشن کمیشن تعیناتیوں سمیت آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی، نئے عام انتخابات کے مطالبہ کیلئے عملی اقدامات پر غور کیا گیا۔
اپوزیشن اتحاد بنانے سے متعلق مجوزہ معاہدے کے نکات پر بھی غور کیا گیا۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بے دخل بھکاریوں کیخلاف دہشت گردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ
پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں جاکربھیک مانگتے ہیں جہاں یہ سنگین جرم ہے
حکومت کی جانب سے ا نسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلانے کافیصلہ کرلیاگیا۔رپورٹ کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں سے نکالے گئے پاکستانی بھکاریوں کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے چلائے جائیں گے۔حکومتی فیصلے کے تحت جلد ہی انسداد دہشت گردی ایکٹ میں نئی قانونی ترامیم متعارف کرائی جائیں گی، حکومت نے یہ اصولی فیصلہ خلیجی ملکوں میں پاکستان کے قومی وقار کو نقصان پہنچانے والے پاکستانی بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن روکنے کیلئے کیا ہے۔ذرائع کے مطابق حالیہ عرصے میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور دیگر خلیجی ملکوں نے حکومت کو شکایت کی تھی کہ پاکستان سے بھکاریوں کے خاندان ان ملکوں میں منتقل ہو رہے ہیں اور وہ ان ملکوں میں بھیک مانگتے ہیں جو سنگین جرم تصور کیا جاتا ہے۔