وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11:45 بجے ہوگا، اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں اور وہ آج وطن واپس پہنچیں گے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا کی دبئی میں ملاقات
وزیراعظم شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا نے ملاقات کی ہے۔
گزشتہ روز دبئی میں منعقدہ ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 کے موقع پر ہونے والی اس ملاقات کے بعد اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں میکرو اکنامک استحکام اور آئی ایم ایف پروگرام پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں کرسٹالینا جارجیوا نے آئی ایم ایف پروگرام پر موثر عمل درآمد پر حکومتی کاوشوں کو سراہا جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے ادارہ جاتی اصلاحات کے نفاذ پر پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیے: آئی ایم ایف وفد سے کیا گفتگو ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بتادیا
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے پر بھی پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔انہوں نے اس موقع پر آئی ایم ایف کی توسیعی فنڈ سہولت کے تحت ہونے والی پیش رفت پر گفتگو کی اور ٹیکس اصلاحات، توانائی کے شعبے سمیت دیگر سیکٹرز میں بہتری لانے کے اپنے عزم کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کو معاشی استحکام، موثر کارکردگی اور پائیدار پنصوبہ بندی کے لائحہ عمل کے لیے حکومتی عزم کا بھی یقین دلایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی ایم ایف استحکام شہباز شریف معیشت ملاقات