انتہا پسندانہ نظریات اور دہشتگردی کیخلاف متحد ہوکر جدوجہد جاری رکھیں گے، مریم نواز
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو انتہاپسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رے ہیں، حکومت پنجاب کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو برداشت، محبت اور یکجہتی پر قائم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے- مریم نواز شریف نے کا کہنا ہے کہ سر زمین پاک پر کسی بھی شدت پسندانہ سوچ کو پنپنے کہ اجازت نہیں دیں گے، انتہا پسندانہ نظریات اور دہشت گردی کیخلاف متحد ہو کر جدوجہد جاری رکھیں گے۔
مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو انتہاپسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رے ہیں، حکومت پنجاب کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو برداشت، محبت اور یکجہتی پر قائم ہو۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ایک ایسا محفوظ، ترقی یافتہ اور پرامن پنجاب بنائیں گے جو دنیا کیلئے برداشت اور امن کی مثال بنے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مریم نواز
پڑھیں:
بیٹیوں کو جدید علوم ، آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا:مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا خواتین اور لڑکیوں کے عالمی دن برائے سائنس پر خصوصی پیغام میں کہنا تھا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں خواتین کا کردار محض ضروری نہیں بلکہ ناگزیر ہے۔مریم نوازنے کہا کہ ترقی کےلئے اپنی بیٹیوں کو جدید علوم اور آئی ٹی کی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہوگا، پنجاب حکومت خواتین اور لڑکیوں کو سائنسی و تکنیکی میدان میں آگے لانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے،ہونہار سکالرشپ پروگرام سے ہزاروں طالبات کو بالخصوص سائنسی شعبوں میں مکمل ٹیوشن فیس دی جا رہی ہے۔مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ اب پنجاب میں کسی بیٹی کا خواب وسائل کی کمی کے باعث ادھورا نہیں رہے گا،لیپ ٹاپ سکیم کا مقصدِ طالبات کی جدید علوم اورٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنا ہے،لیپ ٹاپ سکیم سے ہماری بیٹیاں اپنی تعلیمی اور پیشہ ورانہ مہارتوں کو مزید نکھار سکیں گی،ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگر ا مز سے خواتین عالمی ڈیجیٹل مارکیٹ میں نمایاں مقام حاصل کر رہی ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عوام بالخصوص طالبات کے لئے لاہور میں مفت وائی فائی پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے، پاکستان کی ترقی خواتین کی ترقی سے منسلک ہے،اپنی بیٹیوں کو ہر وہ سہولت دیں گے جو سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی میں عالمی معیار کے مطابق آگے بڑھنے میں مدد دے،ایسا پنجاب بنا رہے ہیں جہاں خواتین ترقی کی راہ میں کسی سے پیچھے نہ رہیں بلکہ سب سے آگے ہوں۔