ترک صدر دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، متعدد معاہدوں پر دستخط متوقع
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترک صدر رجب طیب اردوان آج (بدھ کو) دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ یہ ان کا پانچ سال بعد پاکستان کا پہلا دورہ ہوگا، جس میں ان کی وزیراعظم شہباز شریف سمیت اعلیٰ سیاسی قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر ساتویں پاک ترک ہائی لیول سٹریٹیجک کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ترک صدر کا دورہ ملائیشیا اور انڈونیشیا کے دورے کے بعد ہو رہا ہے، اور ان کے ہمراہ ترک وزرا، سینیئر حکام اور سرمایہ کاروں پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے معروف امریکی کاروباری شخصیت و سرمایہ کار جینٹری بیچ کی دبئی میں ملاقات
دفتر خارجہ کے مطابق، اجلاس کے اختتام پر اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے جائیں گے، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوغان مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ اس سے قبل ہائی لیول اسٹریٹیجک کونسل کا چھٹا اجلاس فروری 2020 میں منعقد ہوا تھا۔
ترک صدر دورے کے دوران ترکیہ-پاکستان بزنس انویسٹمنٹ فورم سے بھی خطاب کریں گے، جبکہ ان کی پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گزشتہ چند برسوں میں دو طرفہ اسٹریٹیجک شراکت داری میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے، خاص طور پر دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ پاکستان ترکی سے ملجم پروجیکٹ کے تحت جنگی بحری جہاز خریدنے والا پہلا ملک ہے اور پہلے ہی ترکیہ سے آقنچی، بیرکتار اور ٹی بی ٹو ڈرونز حاصل کر چکا ہے۔
اردن ، مصر اور سعودی عرب نے فلسطینیوں کی بے دخلی کا ٹرمپ منصوبہ مسترد کر دیا
پاکستان اور ترکیہ کا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ کا مشترکہ منصوبہ بھی کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، اور دونوں ممالک ٹی ایف-ایکس فائٹر جیٹ کی پاکستان میں اسمبلی لائن کے قیام پر متفق ہو چکے ہیں۔
ترک صدر کی آمد پر پاکستان ایئرفورس کے جے ایف-17 تھنڈر طیارے ان کے صدارتی طیارے کو پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی پروٹوکول کے طور پر گھیرے میں لے لیں گے، جبکہ شاہراہ دستور کو ترکیہ کے پرچموں سے سجا دیا گیا ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: شہباز شریف اور ترک
پڑھیں:
وزر اعظم کا سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اور سیز پاکستانیوں کو ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی تاکہ انہیں پاکستان نہ آنا پڑے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سمندر پار پاکستانیوں کیلئے اسلام آباد میں خصوصی عدالتیں قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری کی سہولت دی جائے گی تاکہ انہیں پاکستان نہ آنا پڑے۔ اسلام آباد میں سمندر پار پاکستانیوں کے پہلے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ سے زائد پاکستانی مختلف ممالک میں مقیم ہیں اور انہوں نے وہاں شبانہ روز محنت سے اپنا، خاندان اور ملک کے لیے نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں، آپ ہمارے سروں کے تاج ہیں، بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں نے اپنی محنت اور لگن سے اپنا نام کمایا، ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے ملک کی خدمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہم آپ کی جتنی بھی پذیرائی کریں وہ کم ہے، اس لیے نہیں کہ آپ اربوں ڈالر بھیج رہے ہیں، وہ آپ اپنی محنت عظمت اور دیانت سے بھیج رہے ہیں اور پاکستان کو درپیش فارن ایکسچینج کے چینلج کے گیپ کو پورا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سچے پاکستانی اور زبردست پروفیشنل ہیں، جو دل میں ہوتا ہے وہی بات ان کے زبان پر ہوتی ہے، اللہ کے کرم سے ان کے ہاتھوں میں پاکستان کا دفاع محفوظ ہے، پاکستان کی طرف کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا اور جو کوئی میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس آنکھ کو پاکستانی پاؤں تلے روند دیں گے۔