سرگودہا، انقلابِ اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
علامہ فدا علی حلیمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران محض ایک سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ یہ ایک فکری اور نظریاتی تحریک ہے، جس نے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں اسلامی بیداری کو فروغ دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء امامیہ پاکستان کے زیر اہتمام خاتم الانبیاء ایجوکیشنل کمپلیکس سرگودہا میں انقلابِ اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر ایک عظیم الشان تقریب "دہہ فجر، انقلابِ اسلامی" کے عنوان سے منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں ضلع بھر سے جید علمائے کرام، دینی اسکالرز، سماجی و مذہبی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے انقلابِ اسلامی ایران کے تاریخی پس منظر، اس کی نظریاتی بنیادوں، اس کے عالمی اثرات اور امتِ مسلمہ کے لیے اس کی رہنمائی پر تفصیلی خطاب کیے۔
اس بابرکت نشست کی صدارت ممتاز عالمِ دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ فدا علی حلیمی نے کی، جبکہ مہمانِ خصوصی کے طور پر مجلس علماء امامیہ پاکستان کے مسؤل روابط و تبلیغات، معروف استاد حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی شریک ہوئے۔ اس موقع پر انقلابِ اسلامی ایران کے حوالے سے حجت الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین نے خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے انقلابِ اسلامی کے پس منظر، اس کے اصول و مقاصد اور عالمی سطح پر اس کے اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔
حجت الاسلام والمسلمین علامہ فدا علی حلیمی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران محض ایک سیاسی تبدیلی نہیں بلکہ یہ ایک فکری اور نظریاتی تحریک ہے، جس نے نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا میں اسلامی بیداری کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب کی بنیاد اسلامی اصولوں، خودمختاری، عدل و انصاف، اور استکبار کے خلاف مزاحمت پر رکھی گئی ہے، اور یہی اس کی کامیابی کی اصل وجوہات ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر سید جاوید حسین شیرازی نے اپنے خطاب میں کہا کہ انقلابِ اسلامی ایران نے پوری دنیا کے مظلومین کو حوصلہ اور استقامت کا پیغام دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج استکباری طاقتیں اس انقلاب کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن یہ انقلاب امام خمینیؒ کی تعلیمات اور ولایتِ فقیہ کے مضبوط نظریے کی بدولت آج بھی مستحکم ہے اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین علامہ ملک نصیر حسین نے انقلابِ اسلامی ایران کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ انقلاب نہ صرف ایران بلکہ پوری دنیا کے مستضعفین کے لیے ایک امید کی کرن ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام خمینیؒ نے اسلامی اصولوں کی روشنی میں ایک ایسا نظام متعارف کروایا، جو دین و سیاست کی جدائی کے مغربی نظریے کو چیلنج کرتا ہے اور اسلامی طرزِ حکومت کو ایک عملی شکل میں دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے خصوصی طعام کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی ایران پوری دنیا انہوں نے کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
نیول چیف کا خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور
---فائل فوٹوپاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کانفرنس کی صدارت کی۔
کانفرنس میں خطے کی بدلتی ہوئی سمندری صورتِ حال، قومی سلامتی اور جیو اسٹریٹجک امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کانفرنس میں جنگی تیاریوں اور جوانوں کی تربیت سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
پاک بحریہ کے زیر اہتمام کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں انعقاد کیا گیا۔
نیول چیف نے ممکنہ روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔
کانفرنس میں میری ٹائم سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے جدید ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی کے حصول کو سراہا گیا۔
اعلامیے کے مطابق نیول چیف نے کثیرالقومی مشق امن 25 اور امن ڈائیلاگ کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔
نیول چیف کو پاک بحریہ کے جاری اور مستقبل کے منصوبوں پر جامع بریفنگ دی گئی۔
کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فیلڈ کمانڈرز نے پاکستان نیوی کی پالیسیوں اور منصوبوں کا جائزہ لیا۔