کراچی: مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
---فائل فوٹو
کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سےکم درجۂ حرارت 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 30 سے 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے جبکہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے۔
کراچی: رات میں موسم خنک رہنے کا امکانکراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنےکا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں شمال مشرق سے 5 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 16.
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رات میں موسم خنک رہنے رہنے کا امکان
پڑھیں:
کراچی کا درجہ حرارت بڑھنے لگا ، سردی کی شدت کم ہوگئی
کراچی : شہر قائد میں سردی کی شدت میں کمی ہوگئی،کم سے کم درجہ حرارت 3 ڈگری بڑھ گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں بھی 1.7 ڈگری اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، بدھ کو سمندری ہوائیں چلنے اور تیز دھوپ کی وجہ سے پارہ مزید بڑھ سکتا ہے۔
شہر میں یخ بستہ موسم کی شدت میں نمایاں کمی ہوگئی، دن کے بعد رات اور صبح کے اوقات میں بھی پارہ اوپر جانا شروع ہوگیا ہے، منگل کو کم سے کم درجہ حرارت گزشتہ روزکے مقابلے میں 3ڈگری اضافے سے15.5ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 1.7ڈگری اضافے سے30.7ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیشگوئی کے مطابق آج سے تیز دھوپ کے سبب حدت بڑھنے کا امکان ہے، سمندر کی کئی روز سے غیرفعال ہوائیں آج سے بحال ہونے کی توقع ہے، آئندہ چند روز تک کم سے کم پارہ 17 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ رات کے اوقات میں خنکی بدستور برقرار رہ سکتی ہے۔