تقریب میں حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا احسان رضی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سلیم عباس صدیقی، سابق ڈویژنل نائب صدر آئی ایس او ملتان عابد نواز، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ملتان ارتضی حیدر سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔   اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان جنوبی پنجاب ریجن کے زیراہتمام ریجنل سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاوس میں انقلاب اسلامی ایران کی 46 ویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریب اور فکری نشست کا اہتمام کیا گیا، جس سے حجتہ الاسلام والمسلمین مولانا احسان رضی نے شرکاء سے گفتگو کی، مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم پاکستان سلیم عباس صدیقی، سابق ڈویژنل نائب صدر آئی ایس او ملتان عابد نواز، ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ ملتان ارتضی حیدر سمیت دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی، پروگرام کے آخر میں سالگرہ انقلاب اسلامی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنرل سیکرٹری

پڑھیں:

ایسیٹی پاکستان کے انٹرنل الیکشن میں کامیاب پینل کے اعزاز میں تقریب

پاکستان فیڈریشن آف کیمیکل انرجی مائنز اینڈ جنرل ورکر یونین کے حمایت یافتہ پینل نے Essity Pakistan کے انٹرنل الیکشن میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ الیکشن 20 سال میں پہلی مرتبہ جمہوری انداز میں منعقد ہوا، جس کے انعقاد میں صدر کے امیدوار شیر نواب نے کلیدی کردار ادا کیا۔
الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے والے عہدیداران کے اعزاز میں یکم فروری 2025 کو فیڈریشن آفس میں ایک پروقار ظہرانے کا انعقاد کیا گیا، جس میں فیڈریشن کے صدر محمد سلیم، جنرل سیکرٹری عمران علی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی، فنانس سیکرٹری احسان خان، نائب صدر فیصل، نائب صدر میڈم مسرت تیموری اور انفارمیشن سیکرٹری عبدالرحیم خان آفریدی نے شرکت کی۔

فیڈریشن کے رہنماؤں نے کامیاب امیدواران کو مبارکباد دی، انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔ اس موقع پر فیڈریشن کے صدر محمد سلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ جمہوری عمل مزدور طبقے کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، اور کامیاب ہونے والے عہدیداران آئندہ 2 سالوں میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کام کریں گے‘‘۔

جنرل سیکرٹری عمران علی نے کہا کہ ’’یونین کے اندر شفاف الیکشن کا انعقاد ایک تاریخی قدم ہے، اور اس سے مزدوروں کا اپنی قیادت پر اعتماد بڑھے گا‘‘۔
ڈپٹی جنرل سیکرٹری غلام مرتضیٰ تنولی نے خطاب میں کہا کہ ’’ہماری یونین مزدوروں کے حقوق اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، اور جو وعدے کیے گئے ہیں، انہیں ہر صورت پورا کیا جائے گا‘‘۔

نائب صدر مسرت تیموری نے کامیاب پینل کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور مستقبل میں مل جل کر کام کرتے ہوئے مزید کامیابی حاصل کرنے پر توجہ دلائی۔
تقریب میں صدر کے امیدوار شیر نواب کی خصوصی کاوشوں کو سراہا گیا، جنہوں نے پہلی بار یونین میں انٹرنل الیکشن کا انعقاد ممکن بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’یہ کامیابی مزدوروں کی جیت ہے، اور ہم ان کے حقوق کی حفاظت کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے‘‘۔
پروگرام کے اختتام پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مزدوروں کی فلاح و بہبود اور حقوق کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کام کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملتان، مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور مہدی سے ڈویژنل کابینہ ملتان کی ملاقات
  • سرگودہا، انقلابِ اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب کا انعقاد
  • کشمیر میں انقلاب اسلامی ایران کی 46ویں سالگرہ پر پُروقار تقریب
  • ایران قونصلیٹ کراچی میں اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی تقریب
  • ایران قونصلیٹ کراچی میں اسلامی انقلاب کی 46ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب کا انعقاد
  • مشہد مقدس، انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں ریلیاں، ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی شرکت 
  • انقلاب اسلامی ایران، انفجار نور کی 46 ویں سالگرہ!(1)
  • ایسیٹی پاکستان کے انٹرنل الیکشن میں کامیاب پینل کے اعزاز میں تقریب
  • لاہور، ادارہ منہاج الحسینؑ میں انقلاب اسلامی ایران کی سالگرہ