آج بروز بدھ12فروری2025مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال جانیں
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ۔تا ہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش/ ہلکی برفباری کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اورکشمیر میں بارش اور برفباری ہوئی۔جبکہ اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہارمیں چند مقا مات پرہلکی بارش/ بوندا باندی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر):خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 15، زیریں 01)، کالام ، میر کھانی 12، دروش 07، بالاکوٹ 06، مالم جبہ، پٹن 04، چترال، کاکول 01، پنجاب: مری، منگلا 03، اسلام آباد (ایئرپورٹ) 01،گلگت بلتستان: استور 02، بگروٹ 01، کشمیر: مظفر آباد (ایئرپورٹ، سٹی 02)، گڑھی دوپٹہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
برفباری (انچ):کالام 05، استور02 اور مالم جبہ 01۔آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ منفی07، گوپس منفی 05، پاراچنارمنفی 04، بگروٹ منفی ، 03 مالم جبہ، زیارت میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ
اپوزیشن اتحاد کا 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )اپوزیشن اتحاد نے 20 اپریل کو اسلام آباد میں جلسے کا فیصلہ کرلیا۔ محمودخان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب کرے گی۔حزب اختلاف کے کنونشن کی میزبانی مجلس وحدت مسلمین کرے گی۔
جلسہ اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن میں ہوگا ۔ البتہ فی الحال جلسہ گاہ کے حتمی مقام کا اعلان نہیں کیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے انٹرا پارٹی الیکشن بھی ہوں گے۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پی ٹی آئی قیادت خطاب بھی کرے گی۔