چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ، سلیکشن کمیٹی تبدیلی نہ کرنے پر بضد
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے کا فیصلہ، سفارشات نظر انداز
نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن ٹوٹل فلاپ ثابت ہوئی
قومی سلیکشن کمیٹی سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست اور حارث رؤف کی انجری کے باوجود ٹیم میں تبدیلی نہ کرنے کی ٹھان لی۔ذرائع کے مطابق قومی سلیکشن کمیٹی نے فاسٹ بولر حارث رؤف کے متبادل کے طور پر کسی کو اسکواڈ کا حصہ نہ بنانے اور سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے باوجود تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سلیکشن کمیٹی اعلان کردہ ٹیم ہی برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ اسکواڈ میں تبدیلی کے حوالے سے آئی سی سی کی آج آخری ڈیڈلائن ہے ، جس کے باعث تمام ٹیموں کو تبدیلی کیلئے ٹیکنیکل کمیٹی کی اجازت درکار ہوگی۔ دوسری جانب قومی ٹیم کی چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ سلیکشن پر سابق کرکٹرز اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں جبکہ ٹیم میں ایک اسپشلسٹ اسپنر اور آل راؤنڈر کے شعبے میں عامر جمال کو شامل کرنے پر متعدد بار اصرار کرچکے ہیں تاہم کمیٹی نے اسے نظر انداز کردیا ہے ۔نیوزی لینڈ کیخلاف سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں قومی ٹیم کی بالنگ لائن ٹوٹل فلاپ ثابت ہوئی تھی، جہاں بالنگ لیڈر شاہین آفریدی کو پٹائی سہنی پڑی تھی، انکے علاوہ واحد اسپنر ابرار بھی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے تھے جبکہ اسکے برعکس کیویز نے اسپنرز کے ذریعے گرین شرٹس کے ہوم گراؤنڈ پر انکا شکار کیا تھا۔میچ میں شکست اور پھر حارث رؤف کی انجری کے باعث سلیکشن کمیٹی پر ٹیم میں تبدیلی کیلئے دباؤ مزید بڑھا تھا کیونکہ پارٹ ٹائم اسپنرز پاکستان کو وکٹ دلوانے میں ناکام رہے ہیں، ادھر حارث کی عدم موجودگی پر عامر جمال کا نام پھر زیر گردش ہے کہ انہیں شامل کیا جائے لیکن سلیکشن کمیٹی نے سفارشات نظر انداز کردیں۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
پنجاب :عوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت
ویب ڈیسک: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں ڈپٹی کمشنرز کوعوامی رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کی ہدایت کر دی۔
ترجمان محکمہ داخلہ نے ہدایت کی کہ معاشرے کے نمائندہ افراد اور حکومتی عہدیداروں پر مشتمل کمیٹیاں تشکیل دی جائیں ، کمیٹیاں کمیونٹی واچ ڈاگ کا کام کریں گی، کمیٹی ممبران کسی بھی خطرے کی بروقت نشاندہی اور مشکوک سرگرمی کی اطلاع دیں گے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کمیٹیاں شہریوں اور پولیس کے درمیان معلومات کے تبادلے کیلئے پل کا کام کریں گی، پہلے مرحلے میں فوری طور پر ہر تھانے کی سطح پر عوامی رابطہ کمیٹی قائم ہو گی۔
لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح
ترجمان کے مطابق دوسرے مرحلے میں 3 ماہ کے اندر محلے اور وارڈ کی سطح تک کمیٹی کو فعال کیا جائے گا ، محکمہ داخلہ تمام عوامی رابطہ کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے
مزید پڑھیں:کراچی ،جماعت اسلامی کا آج غزہ ملین مارچ