حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)26ویں آئینی ترمیم کے خلاف پُرامن احتجاج کرنے والے وکلا پر پولیس تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ ساجد حسین مہیسر، مرکزی رہنما ایڈووکیٹ اسماعیل خاصخیلی اور نور نبی پیلجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ پُرامن احتجاج عوام کا بنیادی آئینی حق ہے لیکن اتحادی حکومت ملک میں غیر اعلانیہ مارشل لا نافذ کرکے پُرامن احتجاجوں پر تشدد کر رہی ہے۔ پولیس کے غیر آئینی اور غیر انسانی تشدد سے وکلا بھی محفوظ نہیں رہے۔ عدلیہ کو یرغمال بنا کر ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش کی جا رہی ہے۔رہنماؤں نے مزید کہا کہ ججوں کی تقرری کے طریقہ کار میں تبدیلی کر کے انگوٹھا چھاپ وڈیروں کو جج مقرر کرنے کے اختیارات دیے گئے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سیاسی بنیادوں پر ججوں کی بھرتی کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں عدالتیں بھی پولیس تھانوں کی طرح وڈیروں کی اوطاقیں بن جائیں گی۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ 26ویں آئینی ترمیم کو فوری طور پر ختم کر کے عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنایا جائے، اور وکلا پر تشدد کے احکامات دینے والے افسران کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے‘ محمود اچکزئی

اسلام آباد(نیٹ نیوز) سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی محمود خان اچکزئی نے کہا ہے  جب بھی عوامی تحریک شروع ہوگئی مولانا فضل الرحمان اس میں شامل ہوں گے۔ نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  جنرل ضیا الدین بٹ کی سلیکشن سفارشی تھی، جنرل ضیا الدین بٹ کو پروموٹ کرنا سنگین غلطی تھی۔انہوں نے کہا  بانی پی ٹی آئی کوضمانت پر رہائی ملنی چاہیے، نوازشریف، فضل الرحمان، پیپلزپارٹی، تحریک انصاف ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے حوالے سے سوال پر انہوں نے کہا جنرل چشتی سے کہا بھٹوکو قتل کیا توحلق کی ہڈی بن جائیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں کہا  میں نے پی ڈی ایم سے کہا بانی کو ہٹا کر کسی اور کولانا ہے تو میں ساتھ نہیں ہوں۔انہوں نے تجویز دی چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف ایک مشکل صورتحال کے اندر ہے، اسد عمر
  • لاہور: وکلا کا مبینہ تشدد، اے ایس آئی جاں بحق، پولیس
  • تحریک لبیک کے مرکزی ارکان شوری کا دورہ ملتان، تیاریاں جاری، تنظیم سازی کا عمل تیز
  • حیدرآباد ،ارسا ایکٹ کے خلاف عوامی تحریک کے تحت احتجاجی مارچ کیا جارہا ہے
  • عوامی تحریک جب بھی شروع ہوئی مولانا شامل ہوں گے ،محمود اچکزئی
  • عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک احتجاجی پیدل مارچ
  • چارماہ کے لیے قومی حکومت بنا دی جائے‘ محمود اچکزئی
  • عوامی تحریک جب بھی شروع ہوئی مولانا شامل ہوں گے: محمود اچکزئی
  • ایم کیو ایم پاکستان سے متعلق خبریں من گھڑت، پارٹی اتحاد کو نقصان پہنچانے کی سازش ہو رہی ہے،ترجمان