جیکب آباد ،سپیکو طویل بریک ڈائون ،صارفین کو مشکلات کاسامنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کا بدترین شٹ ڈائون ،8گھنٹے طویل شٹ ڈائون کی وجہ سے موبائل کے سگنل گم ،انٹرنیٹ کی رفتارانتہائی سست، صارفین کو مشکلات کا سامنا ،سیپکو حکام نے شٹ ڈائوں کو وطیرہ بنالیا ہے آئے روز شٹ ڈائون کے نام پرکئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے، شہری۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں منگل کے روز سیپکو کی جانب سے شہر کے 16فیڈر پر بدترین شٹ ڈائون کیا گیاسیپکو نے 6گھنٹے شٹ ڈائون کا اعلان کیا تھا پر بجلی 8گھنٹوں سے زائد بند کی گئی بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے موبائل کے سگنل گم اور انٹرنیٹ کی رفتار دہیمی ہوگئی جس کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سیپکو نے آئے روز شٹ ڈائون کا معمول بنالیا ہے شٹ ڈائون کے نام پر کئی کئی گھنٹے بجلی بند کردی جاتی ہے بجلی کی غیر اعلانیہ بلاجواز طویل بندش سے کاروبار تباہ ہو گیا ہے کوئی پرسان حال نہیں،وزیر پانی و بجلی ،چیئرمین نیپرا اور چیف سیپکو نوٹس لیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جیکب ا باد شٹ ڈائون
پڑھیں:
پڈعیدن،نواحی علاقوں میں پولیس کاکریک ڈائون ،11 گرفتار
پڈعیدن( نمائندہ جسارت) نواحی علاقوں میں پولیس کا کریک ڈائون 11 ملزمان گرفتار 3 پستول، 10 رائونڈز کارتوسز، 12 بوتلیں شراب، بیٹری اور دیگر مسروقہ سامان برآمد،مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق محبت دیرو اور لاکھاروڈ تھانوں کی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 3 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان مشرف قریشی، عبدالغفار ڈھکن اور عاشق خاصخیلی دہشتگردی اور اغوا سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات میں اشتہاری تھے،ابڑان اور ہالانی تھانوں کی پولیس نے مختلف مقامات پر الگ الگ کارروائیوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا،دوران انٹروگیشن گرفتار ملزمان ارشاد سانگی سے ایک پستول 3 رائونڈ، محمد رمضان سولنگی سے ایک پستول4 رائونڈ اور طوطو/ میر دوست چانگ سے ایک پستول 3 کارتوسز برآمد کرکے سندھ آرمس ایکٹ کے تحت مزید مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔محرابپور اور نوشہروفیروز سٹی پولیس نے الگ الگ کارروائیوں میں 2 منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان ذاکر ملاح سے 10 بوتلیں وسکی شراب اور اویس خانزادہ سے 2 بوتلیں وسکی شراب برآمد کی گئی ہیں۔محبت دیرو پولیس نے چوری کے مقدمے میں مطلوب 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دوران انٹروگیشن گرفتار ملزمان پیروں کولاچی، سجاد چنا اور امتیاز جوگی کی نشاندہی پر ایک بیٹری اور دیگر مسروقہ سامان بھی برآمد کیاہے۔