کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے پولیس ٹریننگ سینٹر پر دستی بم حملہ کردیا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر نامعلوم حملہ آور نے دستی بم ٹریننگ سینٹر کے مرکزی گیٹ کے قریب پھینکا جس سے زور دار دھماکا ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں معمولی دھواں اٹھا لیکن پولیس ٹریننگ سینٹر کا گیٹ محفوظ رہا اور کسی قسم کے انفرااسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔واقعے کے فوراً بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ دوسری جانب پولیس اور سیکورٹی فورسز نے سریاب کے مختلف علاقوں کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈی آئی خان؛ مغوی پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش مل گئی

ڈی آئی خان:

 دو روز قبل علاقہ گومل سے نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش کوٹ اعظم سے مل گئی۔

پولیس کے مطابق سمیع اللہ عرف پپو کو نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا جس کی گولیوں  سے چھلنی لاش نزدیکی گاؤں سے ملی۔

پولیس کے مطابق مغوی اہلکار کی لاش کو سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • ناصر باغ سے نامعلوم خاتون کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد
  • کراچی: لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 ٹرکوں کو آگ لگا دی
  • کوئٹہ، پولیس ٹریننگ کالج کی گیٹ پر دستی بم دھماکہ
  • کوئٹہ، پولیس ٹریننگ سینٹر کی گیٹ پر دستی بم دھماکہ
  •   کوئٹہ پولیس ٹریننگ کالج کے گیٹ پر  بم دھماکہ
  • بانی پی ٹی آئی نے کہا خط کے مندرجات بہت اہم ہیں ان پر نظرثانی کی جانی چاہیے، فیصل چوہدری
  • بلوچستان، ژوب اور گردو نوح میں زلزلے کے جھٹکے
  • بلوچستان، ژوب اور گردو نوح میں زلزلہ
  • ڈی آئی خان؛ مغوی پولیس اہلکار کی گولیوں سے چھلنی لاش مل گئی