کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو سبب اْس کا کھوکھلا پن ہو سکتا ، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اْس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔ منگل کو سوشل میڈیا 'ایکس' پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5ویں نمبر پر آ چکی تھی سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت کہیں زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور انتظامیہ پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی ستون کے پاؤں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اْس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے کہا کہ
پڑھیں:
ٹرمپ کے خلاف قرارداد کیلئے پی ٹی آئی سے اجازت طلب، سینیٹ کمیٹی اجلاس میں قہقہے
اسلام آباد:سینیٹ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں ٹرمپ کے خلاف قرارداد لانے کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی کے پی ٹی آئی سے اجازت مانگنے پر کمیٹی زعفران زار بن گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اس وقت زبردست قہقہہ پڑا جب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے اچانک کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے رہنما سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کیا۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم سینیٹ سے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں، اس پر سارے ارکان ہنس پڑے خود علی ظفر بھی ہنس دیے، ایوان زعفران زار بن گیا۔