دہشت گردی ‘غیر ملکی قبضے پر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
لاہور(نیٹ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے دہشت گردی اور غیر ملکی قبضے پر پاکستان کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ کچھ میڈیا حلقوں نے پاکستان کے مؤقف کو توڑمروڑ کر پیش کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا پاکستان کے مؤقف کی غلط تشریح او آئی سی اور عالمی اتفاقِ رائے کے منافی ہے، پاکستانی مندوب برائے یو این نے خطاب میں دہشت گردی کے بنیادی اسباب ختم کرنے پر زور دیا۔ ترجمان نے کہا پاکستانی مندوب نے کہا تھا غربت، ناانصافی، غیر ملکی قبضہ اور حقِ خود ارادیت کی خلاف ورزی دہشت گردی کی بنیادی وجوہات ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا او آئی سی اور پاکستان جامع انسدادِ دہشت گردی حکمت عملی کے حامی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی حکمت عملی میں تنازعات کے حل کیلئے غیر ملکی قبضے کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان اور او آئی سی کا مؤقف، جائز آزادی کی جدوجہد کو دہشت گردی سے الگ سمجھا جائے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ترجمان دفتر خارجہ غیر ملکی
پڑھیں:
لیبیا کشتی حادثہ، 16 پاکستانی جاں بحق، 37 زندہ، 3 طرابلس پہنچ گئے
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں 1 ہسپتال، 33 پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 3 افراد طرابلس میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا ساحل کے قریب کشتی حادثہ کی غیر مصدقہ اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی میں 63 پاکستانی سوار تھے، اب تک 16 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، 37 پاکستانی زندہ بچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق زندہ بچ جانے والوں میں 1 ہسپتال، 33 پولیس کی تحویل میں ہیں جبکہ 3 افراد طرابلس میں ہیں اور سفارتخانہ ان کی دیکھ بھال کررہا ہے۔ طرابلس میں سفارت خانہ مزید معلومات اکٹھا کرنے اور مقامی حکام سے رابطہ برقرار رکھنے کے عمل میں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کشتی حادثے کے نتیجے میں 10 کے قریب پاکستانی لاپتہ ہیں۔