حیدرآباد: واٹر مینجمنٹ لوئر اسٹاف کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج کیاجارہاہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کے پی کے مختلف علاقوں میں قتل عام کیخلاف قومی امن کمیٹی کا احتجاج

کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں بالخصوص پارا چنار میں ہونے والے قتل عام کے خلاف قومی امن کمیٹی کے رہنمائوں ٹیپو خان بروہی، امان اللہ چنا، دین محمد شر، علی چھجن و دیگر نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے رہنمائوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت ہے لیکن بے امنی رکنے کا نام نہیں لے رہی۔ آئے روز کسی نہ کسی کو سرعام قتل کیا جاتا ہے۔ پورا صوبہ بے امنی کی آگ میں جل رہا ہے لیکن وزیراعلیٰ کے پی کے کو عوام کی فکر تک نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پارا چنار کے لوگ فرقہ وارانہ فساد کی لپیٹ میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ناحق قتل ہونے کے ڈر سے لوگ اپنے گھروں تک محصور ہو چکے ہیں۔ کھانے پینے کی اشیا اور دوائوں کی قلت کی وجہ سے معصوم بچے مر رہے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے کی حکومت کو فوری طور پر برطرف کیا جائے اور ایک اچھی حکومت عمل میں لائی جائے۔

متعلقہ مضامین