شام: روسی دستوں کو طرطوس کے اڈے تک رسائی نہیں مل سکی
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
سعودی عرب کا امدادی قافلہ شام روانہ ہونے کے لیے تیار ہے
دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی وزارت دفاع نے صوبہ لازقیہ کے ضلع جبل میں خمیمیم ائر بیس سے روانہ ہونے والے روسی قافلے کو طرطوس شہر کے اڈے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔ راکٹوں سے لدی 30گاڑیوں پر مشتمل روسی قافلہ طرطوس کی طرف روانہ ہواتھا۔ وزارت دفاع سے وابستہ فوجی دستوں نے روسی قافلے کو طرطوس میں ایک چوکی پر تقریباً 8 گھنٹے تک انتظار کروایا۔ فوجی اڈے میں داخلے کی اجازت نہ ملنے پر قافلہخمیمیم اڈے پر واپس لوٹ گیا۔واضح رہے کہ روس نے شام میں موجود فوجیوں کو لازقیہ کے خمیمیم ائر بیس میں یکجا کر دیا تھا۔دوسری جانب سعودی عرب کے علاقے حائل سے 60 امدادی ٹرک شامی عوام کے لیے امدادلے کر روانہ ہوگئے۔ یہ امدادی سامان شاہ سلمان سینٹر فار ریلیف اینڈ ہیومینٹیرین ایڈ کے ذریعے برادر شامی عوام کے لیے بھیجا گیا ہے۔ شامی عوام جن مشکل حالات سے گزر رہے ہیں ان کے اثرات اور مشکلات کو کم کرنے کے لیے یہ امدادی سامان حائل کے گورنر شہزادہ عبدالعزیز بن سعد کی ہدایت پر بھیجا گیا۔ امدادی سامان میں روز مرہ ضرورت کی اشیا، پناہ گاہ اور خوراک کا سامان شامل ہے۔ یہ امداد سعودی عرب کی جانب سے شام کو فراہم کی جانے والی مدد اور مختلف بحرانوں اور مشکلات میں دوستانہ تعلقات کا اظہار کرتی ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل کے لیے
پڑھیں:
کراچی، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور دیگر سامان برآمد
کراچی:شہر قائد میں سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ کے مطابق گرفتار ملزمان کامران ، فیضان اور عبدالرحمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
گرفتار ملزمان سے 3 غیر قانونی پستولیں بمعہ گولیاں ، موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد کی گئی ، گرفتار ملزمان کے خلاف سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ۔