Jang News:
2025-04-13@15:20:50 GMT

‎ترک صدر طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

‎ترک صدر طیب اردوان آج 2 روزہ دورے پر اسلام آباد آئیں گے

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان آج پاکستان کے دو روزہ دورے پر اسلام آباد آرہے ہیں۔

‎ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچیں گے، وفد میں وزراء، اعلیٰ حکام اور کارپوریٹ رہنما شامل ہوں گے۔ 

پاکستان آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا جائے گا، وزیراعظم شہباز شریف اور صدر اردوان پاک ترک اعلیٰ سطح اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ 

اجلاس کے اختتام پر امشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا، متعدد اہم معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی متوقع ہیں، دونوں رہنما مشترکہ پریس اسٹیک آؤٹ سے بھی خطاب کریں گے۔ ‎

صدر اردوان وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔

‎وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وہ پاکستان ترکیہ بزنس اینڈ انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کریں گے، جس میں دونوں ممالک کے سرکردہ سرمایہ کار، کمپنیز اور کاروباری افراد شریک ہوں گے۔

‎ہائی لیول اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل (HLSCC) دونوں ممالک کے درمیان فیصلہ سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہے، جو دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اسٹریٹجک سمت فراہم کرتا ہے۔

HLSCC کے تحت متعدد مشترکہ قائمہ کمیٹیاں قائم ہیں، ان میں تجارت، سرمایہ کاری، بینکنگ، فنانس، ثقافت، سیاحت، توانائی، دفاع، زراعت، ٹرانسپورٹ، مواصلات، آئی ٹی، صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبے شامل ہیں۔ 

‎اب تک ایچ ایل ایس سی سی کے چھ اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، آخری اجلاس 13-14 فروری 2020 کو اسلام آباد میں ہوا۔ ‎

پاکستان اور ترکیہ تاریخی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، ترکیہ کے صدر کا دورہ اور HLSCC کے ساتویں اجلاس کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے اور کثیر جہتی تعاون کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف اسلام آباد کریں گے

پڑھیں:

روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمینِ حج سفر کریں گے: چیف آپریٹنگ آفیسر

---فائل فوٹو 

چیف آپریٹنگ آفیسر ایئر پورٹ منیجر آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر حج آپریشن کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت اسلام آباد ایئر پورٹ سے 90 ہزار عازمین حج سفر کریں گے، رواں سال اسلام آباد ایئر پورٹ سے 45 ہزار سے زائد عازمین حج حجاز مقدس کے لیے روانہ ہوں گے۔

آفتاب گیلانی کا کہنا ہے کہ روڈ ٹو مکہ عازمین حج کی سہولت کے لیے کاؤنٹر جَلد قائم کر دیے جائیں گے۔

پاکستانی عازمینِ حج کیلئے اچھی خبر

سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ روڈ ٹو مکہ منصوبہ اسلام آباد اور کراچی کے ہوائی اڈوں پر دستیاب ہو گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دی تھی۔

پاکستانی وزارتِ اطلاعات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹے میں اضافے کی خصوصی درخواست کی تھی۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • 3 روزہ اوررسیز پاکستانیز کنونشن کا آج اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے
  • مریم نواز کی رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • مریم نواز کی انطالیہ میں ترک صدر سے ملاقات
  • مریم نواز کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
  • ترکیہ شام پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا،ترک صدر
  • روڈ ٹو مکہ پروجیکٹ کے تحت 90 ہزار عازمینِ حج سفر کریں گے: چیف آپریٹنگ آفیسر
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز دورے پر ترکیہ پہنچ گئیں
  • وزیراعظم شہباز شریف بیلاروس کے دو روزہ دورے پر منسک پہنچ گئے