Jasarat News:
2025-04-17@13:56:05 GMT

سیلز ٹیکس کی مد میں 18.39 ارب روپے کی وصولیاں کی تھیں

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) پنجاب ریونیو اتھارٹی (پی آر اے) کے سیلزٹیکس محصولات میں جنوری 2025 کے دوران 20.77فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پی آر اے کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران اتھارٹی کے سیلز ٹیکس محصولات 22.21 ارب روپے تک بڑھ گئے جبکہ جنوری 2024 کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ٹیکس کی مد میں 18.39 ارب روپے کی وصولیاں کی تھیں۔اس طرح جنوری 2024 کے مقابلہ میں جنوری 2025 کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کے سیلز ٹیکس محصولات میں 3.

82 ارب روپے یعنی 20.77 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران پی آر اے کے مجموعی ٹیکس محصولات 12 فیصد کی شرح نمو سے 142 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں اور اس دوران سیلز ٹیکس کے مجموعی محصولات میں 10 فیصد جبکہ پنجاب انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سیس میں 30 فیصد اور پنجاب ورکرویلفیئر فنڈ محصولات میں 40 فیصد کانمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ٹیکس محصولات محصولات میں سیلز ٹیکس کے دوران ارب روپے

پڑھیں:

اسلام آباد، مری اور کشمیر میں آج سے بارش کی پیش گوئی

فائل فوٹو

اسلام آباد، پنجاب، مری، گلیات، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے 20 اپریل کے دوران بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے چند علاقوں میں 18 اپریل تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے۔ 

18اور19 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، لیہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، بہاولپور، ملتان، ساہیوال، خانیوال، پاکپتن ، وہاڑی اور اوکاڑہ میں آندھی/جھکڑ چلنے کا بھی امکان ہے۔


متعلقہ مضامین

  • سندھ میں مقررہ ہدف سے 49 فیصد کم ٹیکس وصولی کا انکشاف
  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف، تفصیلات سامنے آگئیں
  • بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے کیا ریلیف ملے گا، مجوزہ تفصیلات سامنے آ گئیں
  • امریکی محصولات سے پاکستان کی معاشی بحالی کو خطرہ ہے. ویلتھ پاک
  • رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے بڑی خوشخبری: ایف بی آر کا فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ
  • ایف بی آرسیلزٹیکس میں آنے والے مسائل کا فوری حل کرے‘ ٹیکس ایڈوائزرز ایسوسی ایشن
  • اسلام آباد، مری اور کشمیر میں آج سے بارش کی پیش گوئی
  • بیکری مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد ہونے کا امکان
  • حکومت کی عام آدمی پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری، کھانے پینے کی اشیا مہنگی ہونے کا خدشہ
  • کھانے پینے کی کون کونسی اشیاء پر بھاری ٹیکس لگنے والا ہے ؟ پریشان کن خبر