کراچی (اسپورٹس ڈیسک )قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں شکست کے بعد فاسٹ بولنگ یونٹ میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راشد لطیف نے سینئر فاسٹ بولرز خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی حالیہ کارکردگی پر سوالات اٹھائے جب کہ شاہین کو ٹیم سے باہر کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شاہین آفریدی نے کچھ عرصے سے میچ وننگ کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جبکہ نسیم شاہ کے تجربے کے باوجود ان کی خدمات محدود ہیں۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہ خوشدل شاہ اور سلمان آغا جیسے کھلاڑیوں کو اکثر تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن بابراعظم، محمد رضوان، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ جیسے اہم کھلاڑیوں کو ان کی ناقص کارکردگی پر جوابدہ نہیں ٹھہرایا جاتا۔ راشد لطیف نے کہا کہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا انحصار سینئر کھلاڑیوں کے آگے بڑھنے پر ہے۔پاکستان کے بولنگ خدشات کے بارے میں بات کرتے ہوئے راشد لطیف نے نشاندہی کی کہ حارث رئوف کی انجری نے ٹیم کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر زور دیا کہ وہ نئے فاسٹ بولرز تیار کرنے اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان احتساب کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ایک نیا نقطہ نظر اپنائے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: راشد لطیف نے

پڑھیں:

سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کی شاندار فتح، جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

لاہور: قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کیویز نے 305 رنز کا ہدف 49ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی کامیابی میں کپتان کین ولیمسن نے شاندار 133 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔ ڈیون کانوے بدقسمتی سے 97 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جب کہ گلین فلپس 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقا نے 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنائے۔ ڈیبیو کرنے والے میتھیو بریٹزکے نے 150 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے زیادہ رنز بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ ویان مولڈر نے بھی 64 رنز بنا کر ٹیم کے اسکور میں اہم اضافہ کیا۔

کیوی بولرز کی جانب سے میٹ ہینری اور ول اورورکی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ مائیکل بریسویل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلےبالنگ کا فیصلہ کیا جب کہ رچن رویندرا انجری کے باعث ٹیم سے باہر رہے اور ان کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • شاہین، نسیم کو ٹیم سے باہر کرو سابق کرکٹر کا مطالبہ
  • سہ ملکی سیریز میں نیوزی لینڈ کی شاندار فتح، جنوبی افریقا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی
  • ’مین بولرز میچ ہروارہے ہیں ان کو ٹیم سے باہر کرنا پڑے گا‘
  • سہ ملکی سیریز: نیوزی لینڈ جنوبی افریقا کو 6 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا
  • سہ فریقی سیریز: نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
  • ٹرائی نیشن سیریز، نیوزی لینڈ کا آج جنوبی افریقہ سے سامنا ہوگا
  • نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 78 رنز سے شکست، کپتان محمد رضوان نے ذمہ دار کس کو ٹھہرایا؟
  • سہ ملکی سیریز ‘بائولنگ ‘بیٹنگ ناکام ‘پاکستان کو نیوزی لینڈ نے شکست دیدی 
  • سہ فریقی سیریز،نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 78 رنز سے ہرادیا