چمپئنزٹرافی، انگلش ٹیم کو دھچکا، آل رائونڈر جیک انجری کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک)انگلش کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل رائونڈر جیکب بیتھل انجری کی وجہ سے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کی وجہ سے بائیں ہاتھ کے بیٹر جیکب بیتھل پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی نہیں کھیلیں گے ۔جیکب بیتھل، جنہوں نے ستمبر میں انگلینڈ کے لیے اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا، بھارت کے خلاف ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں انجرڈ ہو گئے تھے۔21 سالہ بیتھل نے اس میچ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 51 رنز بنائے اور شریاس ائیر کی وکٹ بھی حاصل کی۔انجری کے باعث بیتھل بھارت کے خلاف 3میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے تھے اور انگلینڈ نے ٹام بینٹن کو اتوار کو دوسرے ون ڈے سے قبل ٹیم میں شامل کیا تھا۔ جوز بٹلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جیکب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکے ہیں۔ یہ ان کے لیے واقعی افسوسناک خبر ہے کیونکہ وہ گزشتہ میچ میں اچھا کھیلے تھے اور وہ ایک باصلاحیت کھلاڑی ہیں۔بٹلر نے کہا کہ بیتھل کا چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہونا انگلینڈ کے لیے بدقسمتی کی بات ہے ۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی سے باہر
پڑھیں:
پی ایس ایل؛ کیا پشاور زلمی کو بابراعظم دستیاب ہوں گے؟
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے آغاز سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران کپتان بابراعظم کی انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
گزشتہ روز اسلام آباد میں پریکٹس سیشن کے دوران پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) معروف فرنچاز پشار زلمی کے کپتان بابراعظم پریکٹس سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث انہیں چلنے میں دشورای کا سامنا کرنا پڑا۔
تربیتی سیشن کے دوران بابراعظم کو گیند پاؤں پر لگی جس بعد انہیں لنگڑا کر ڈریسنگ روم کی جانب جاتے ہوئے دیکھا گیا، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار
فرنچائز کی جانب سے ٹیم کے کپتان بابراعظم کی انجری پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ انہیں ابتدائی کچھ میچز میں باہر بیٹھے رہنا پڑسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ فاتح ٹیم کو کتنی "انعامی رقم" ملے گی؟
پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کو اپنا پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کھیلنا ہے، یہ میچ دوپہر ساڑھے 3 بجے شروع ہوگا۔