شاداب، نواز، اسامہ کی طرح مجھے بھی مواقع ملنا چاہیے تھا، عثمان قادر
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
میلبرن(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے سابق انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قاد ر نے کہا ہے کہ میں نے اب آسٹریلیا میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا ہے، یہاں رہوں گا اور کھیلوں گا،شاداب، نواز، اسامہ کی طرح مجھے بھی مواقع ملتے تو کچھ مختلف کرتا۔میلبرن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا پہلا پلان یہی ہے کہ اچھا پرفارم کروں، آہستہ آہستہ آگے بڑھوں اور ڈومیسٹک کھیلوں۔عثمان قادر کا کہنا ہے کہ میں مستقبل کے بارے میں اتنا نہیں سوچتا بلکہ حال میں اچھا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی نے کہا کہ شاداب خان، محمد نواز اور اسامہ میر کی طرح مجھے بھی مسلسل مواقع ملتے تو میں کچھ مختلف کر پاتا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پہلی 2 سیریز میں اچھا کرنے کے باوجود مجھے باہر بٹھا دیا گیا، پسند ناپسند زیادہ ہوتی ہے۔عثمان قادر نے کہا کہ مستقبل میں کیا ہو گا میں کچھ نہیں کہہ سکتا، بس یہاں کرکٹ کھیلنا ہے، ہو سکتا کہ اگلے سال مجھے میلبرن کرکٹ گرائونڈ میں کھیلتا ہوئے دیکھیں۔ عثمان قادر نے ایک ون ڈے اور 25 ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے مگر اب آسٹریلیا میں ہی کرکٹ کھیلنے کے پلان کے ساتھ عثمان قادر دوبارہ آسٹریلیا چلے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
پی ایس ایل 2025،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار
پی ایس ایل 2025،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق عثمان طارق کا ایکشن گزشتہ روز لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے میچ کے دوران رپورٹ کیا گیا۔ آن فیلڈ امپائرز احسن رضا اور کرس بران نے ان کا ایکشن مشکوک قرار دیا۔پی ایس ایل کے قواعد کے مطابق عثمان طارق فی الحال لیگ میں بولنگ جاری رکھ سکتے ہیں، تاہم اگر ان کا ایکشن دوبارہ رپورٹ ہوا تو انہیں بولنگ سے روک دیا جائے گا۔
معطلی کی صورت میں عثمان طارق کو دوبارہ بولنگ کی اجازت حاصل کرنے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی منظور شدہ لیبارٹری سے کلیئرنس لینا ہو گی۔پی ایس ایل حکام نے معاملے کا جائزہ لینے کے بعد مزید کارروائی کے لیے عثمان طارق کے ایکشن کی تفصیلات حاصل کرنی شروع کر دی ہیں۔