Jasarat News:
2025-02-12@03:01:23 GMT

فرانسیسی صدر کا اے آئی ڈیٹا سینٹر بنانے کا اعلان

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے کہا ہے کہ غیرملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے فرانس میں مصنوعی ذہانت کا ایک بڑا ڈیٹا سینٹر بنایا جائے گا۔ انہوں نے پیرس میں شروع ہونے والے اے آئی ایکشن سمٹ کے شرکا سے خطاب کیا۔ اس سمٹ میں شریک حکومتوں اور کمپنیوں کے ایک ہزار سے زائد عہدیداروں میں بھارتی وزیراعظم ، امریکی نائب صدر جے ڈی وانس اور چین کے نائب وزیراعظم شامل تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بھارتی وزیراعظم کی فرانس آمد پر احتجاجی مظاہرہ؛ مودی دہشت گرد کے نعرے بلند

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پیرس آمد پر کشمیری کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی اور نام نہاد جمہوریت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا۔

فرانس کی فضا آزادی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی۔ پیرس کی سڑکوں پر کشمیریوں نے مودی دہشت گرد، دہشت گرد کے نعرے لگائے۔

احتجاجی مظاہرے کی قیادت ڈیموکریٹک فورم فرانس کے صدر آصف جرال کررہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں پاکستانی جھنڈے اور بھارت مخالف کتبے اٹھا رکھے تھے۔

حریت رہنما عبدالحمید لون نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے۔ قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر مسلسل ظلم ڈھا رہی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہی ہیں اور پُرامن جدوجہد کو روکنے کے لیے بھارت طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی وزیراعظم کی فرانس آمد پر احتجاجی مظاہرہ ،مودی دہشت گرد کے نعرے بلند ،فضا آزادی کشمیر کے نعروں سے گونج اٹھی
  • مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا، فرانسیسی صدر کا مصافحہ سے انکار
  • مودی کو پھر سبکی کا سامنا،  فرانسیسی صدر نے سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے نظرانداز کردیا
  • پیرس میں نریندرا مودی نظرانداز، فرانسیسی صدر نے ہاتھ نہ ملایا
  • بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا،فرانسیسی صدر کا مصافحہ کرنے سے انکار
  • بھارتی وزیراعظم کی فرانس آمد پر احتجاجی مظاہرہ؛ مودی دہشت گرد کے نعرے بلند
  • ڈیٹا سیکیورٹی ،پرائیویسی کو یقینی بنانے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مضبوط قوانین و پالیسیوں کی ضرورت ہے،شزافاطمہ
  • فرانسیسی کمپنیوں کی سندھ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
  • بھارتی وزیراعظم کادورہ پیرس، ایک بار پھر پاکستانی فضائی حدود کااستعمال