ٹرمپ نے سکوں کو خزانے پر بوجھ قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پینی (ایک سینٹ کا سکا) کو امریکی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو نئے احکامات جاری کر دیے ۔ انہوں نے پینی کو امریکی خزانے پر بوجھ قرار دیتے ہوئے محکمہ خزانہ کو نئے سکے بنانے سے روک دیا ، تاہم پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔اس حوالے سے سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ نے نے کہا کہ طویل عرصے سے ایک سینٹ کا سکہ بنانے میں 2سینٹ سے زائد کی لاگت آ رہی ہے،جو امریکی خزانے پر بوجھ ہی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے دوران ایک سینٹ کا سکہ ختم کرنے کی اپنی خواہش کا کبھی ذکر نہیں کیا تھا لیکن ان کے حکومتی کارکردگی کے محکمے کے نگران ایلون مسک نے پچھلے مہینے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایک پینی کا سکہ ڈھالنے پر اٹھنے والے اخراجات سے متعلق سوال اٹھایا تھا۔ امریکی ٹکسال نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ 2024 ء کے مالی سال کے دوران ایک سینٹ کے 3ارب 20 کروڑ سکے ڈھالنے پر 8 کروڑ 53 لاکھ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا۔ایک سینٹ کا سکہ ڈھالنے پر لگ بھگ پونے 4سینٹ خرچ ہوئے۔ یاد رہے کہ امریکا میں ایک سینٹ کے سکے کا پہلی بار اجرا 1793 ء میں کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ایک سینٹ کا کا سکہ
پڑھیں:
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ کو خریدنے کے بیان پر قائم
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ غزہ کو خریدنے اور اس کی ملکیت کے لیے پرعزم ہیں، اس معاملے پر سعودی ولی عہد اور مصری صدر سے ملاقات کرونگا۔
طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے، تعمیر نو کےلیے مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو حصہ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کا خیال رکھیں گے ان کا قتل نہیں ہونے دیں گے، بات ہوگی تو مشرقی وسطیٰ فلسطینیوں کو بسانے پر آمادہ ہوجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کو مستقبل کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام بنائیں گے، امریکا ہر ممکن فلسطینیوں کی مدد کرے گا، کچھ فلسطینی کو امریکا میں داخل ہونے کی اجازت دینے کے امکان کے لیے تیار ہیں۔
خیال رہے کہ چند دن قبل صدر ٹرمپ نے غزہ پر امریکا کی جانب سے قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔