Jasarat News:
2025-04-16@15:18:02 GMT

رومانیاکے صدر کلاؤس یوہانس عہدے سے مستعفی

اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT

بخارسٹ(انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیا کے صدر کلاؤس یوہانس نے عہدے سے استعفادے دیا۔خبررساں اداروں کے مطابق صدر کلاؤس یوہانس نے اپنے بیان میں کہا کہ رومانیا اور اس کے عوام کو بحران سے بچانے کے لیے مستعفی ہو رہا ہوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ باضابطہ طور پر آج صدارت کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دیے تھے۔ عدالتی فیصلے کے بعد سے اپوزیشن کی جانب سے صدر کلاؤس یوہانس پر مستعفی ہونے کے لیے شدید دباؤ تھا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تاج حیدر کے انتقال سے خالی ہونیوالی سینیٹ نشست کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان

نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ آفسیر ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی خالی نشست پر الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا۔ کراچی سے الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ انتخاب 6 مئی کو سندھ اسمبلی میں ہوگا۔ نشست پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق خالی نشست پر انتخاب کیلئے پبلک نوٹس 17 اپریل کو جاری کیا جائے گا۔ امیدوار کاغذات نامزدگی 18 اپریل سے 19 اپریل تک جمع کرا سکتے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمشنر سندھ اعجاز انور چوہان سینیٹ انتخاب کے ریٹرننگ آفسیر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین