گزری سے گرفتار ملزم کا مغوی مصطفی کو 3 روز قبل قتل کرنے کا عتراف
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزری میں بنگلے پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے ملزم ارغمان نے مغوی نوجوان کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ مصطفی کو 3 دن پہلے ہی قتل کردیا تھا اور لاش ملیر کے علاقے میں پھینک دی تھی۔ پولیس مغوی نوجوان مصطفیٰ کی بازیابی کیلیے بنگلے پر پہنچی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے،بنگلے سے فائرنگ اور اغوا میں میں ملوث ملزم ارمغان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی؛ قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار
کراچی:ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ پر کارروائی کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے ادارے کا جعلی میجر گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن اسکیم 33 میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی میجر عادل کو گرفتار کر کے ملزم سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردیاں ، رینکس ، شوز، جعلی آئی ڈی کارڈ و دیگر جعلی دستاویزات برآمد کر لیں۔
ملزم شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی پہن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا ، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ملزم کو تفتیشی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔