Jang News:
2025-02-12@01:15:29 GMT
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج صبح 11:45 پر ہوگا۔
اجلاس میں ملک کے موجودہ سیاسی و معاشی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2025 میں شرکت کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچ گئے۔
وزیراعظم کو دورے کی دعوت دبئی کے فرمانروا شیخ محمد بن راشد آل مکتوم نے دی ہے، شہباز شریف دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف دورے میں یو اے ای کی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے، شہباز شریف یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں اور کاروباری برادری و سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔