پنجاب اسمبلی کے21 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کے 21 ویں اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا 21 واں اجلاس کل 2 بجے شروع ہوگا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہو گا۔
محکمہ اسپیشل ایجوکیشن پوچھے گئے سوالات کے جوابات ایوان میں پیش کرے گا۔
اجلاس میں 5 بل پیش کیے جائیں گے جن میں دی پنجاب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بل 2025، دی پنجاب فورینسک سائنس اتھارٹی بل 2025، دی پنجاب لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2025، دی پنجاب انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس(ترمیمی) بل 2025 اور دی پنجاب ویگرینسی (ترمیمی) بل 2025 شامل ہیں۔
اجلاس میں پری بجٹ بحث کا آغاز کیا جائے گا۔اراکین پنجاب اسمبلی توجہ دلاؤ نوٹسز پیش کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
کوئٹہ، پیکا ترمیمی بل کیخلاف صحافیوں کا علامتی بھوک ہڑتال کا فیصلہ
پریس کلب کوئٹہ میں صحافیوں کے اجلاس میں فیصلہ کیا گہا کہ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر 12 سے 14 فروری تک جاری رہیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس (بی یو جی) کی کال پر کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں میں بی یو جے قیادت سمیت سینئر صحافیوں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں متنازع پیکا ایکٹ کے خلاف علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کے قیام اور دیگر اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ کوئٹہ پریس کلب کے باہر 12 سے 14 فروری تک جاری رہے گا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف جاری ملک گیر احتجاجی تحریک میں بلوچستان کے صحافی بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔ اجلاس میں آزادی صحافت کے خلاف جاری حکومتی اقدامات کو شدید تنقیقد کا نشانہ بنایا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صحافیوں کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری وسائل اور اختیارات عوامی خدمت کے بجائے ایسے اقدامات کے لئے استعمال کر رہی ہے جو کہ نہ صرف عوام کے بنیادی آئینی حقوق سے متصادم ہیں، بلکہ مشاورت کے بغیر ہونے والی پیکا ایکٹ جیسی قانون سازی حکومت کے دوہرے معیار کا بھی احاطہ کرتی ہے۔ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عوام تک سچ کی رسائی یقینی بنانا بلوچستان یونین اف جرنلسٹس کی ترجیحات کا اولین حصہ ہے اور صوبے کے صحافی اس آئینی حق کے خلاف جاری کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔