گورنر گلگت بلتستان کی جانب سے رحیم آغا خان کی تخت نشینی پر اسماعیلی برادری کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
گورنرگلگت بلتستان نے کہا کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے تحت جاری تعلیمی، صحت اور سماجی ترقی کے منصوبے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بے حد اہم ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مزید وسعت اختیار کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی تخت نشینی کے موقع پر دنیا بھر کے اسماعیلیوں اور خصوصاً گلگت بلتستان کی اسماعیلی برادری کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ ہز ہائنس پرنس رحیم آغا خان کی قیادت اسماعیلی کمیونٹی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جو ترقی، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کو مزید فروغ دے گی۔ گورنرگلگت بلتستان نے کہا کہ آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے تحت جاری تعلیمی، صحت اور سماجی ترقی کے منصوبے گلگت بلتستان کے عوام کے لیے بے حد اہم ہیں اور امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات مزید وسعت اختیار کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان
پڑھیں: