امریکا کی نئے ٹیرف کی دھمکی، پاکستان میں بھی سونا مہنگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکیوں کے بعد عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔
کراچی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 3 ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے، اس کے علاوہ، ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3 ہزار 429 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 59 ہزار 773 روپے ہوگیا ہے۔
عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 2 ہزار 911 ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے، جو پاکستانی روپوں میں تقریباً 8 لاکھ 12 ہزار روپے بنتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاروں نے تجارتی جنگ اور مہنگائی کے خدشات کے پیش نظر سونے میں سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث سونے کی طلب میں اضافہ ہوا ہے اور قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، سونے کی بڑھتی ہوئی قیمت عالمی اقتصادی عدم استحکام کی علامت بن سکتی ہے اور عالمی مارکیٹس میں افراتفری اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے، اس کے نتیجے میں پاکستانی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کا اثر مقامی خرید و فروخت پر پڑ رہا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سونے کی قیمت
پڑھیں:
وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی
وزیر تجارت کی سربراہی میں وفد امریکا جائیگا،حکومت نے ٹرمپ کے ٹیرف کو کم کروانے کیلئے حکمت عملی بنالی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے پاکستانی مصنوعات پر امریکا کی جانب سے عائد اضافی ٹیرف سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ سے مذاکرات کے لیے رواں ہفتے اعلی سطح کا وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفد کی سربراہی وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کریں گے، جس میں سیکرٹری تجارت، وزارت خزانہ اور دفتر خارجہ کے حکام بھی شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق امریکا کو پاکستان کے ساتھ تجارت میں تین ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، جس کو کم کرنے کے لیے پاکستان امریکا سے درآمدات بڑھانے کی تجویز پیش کرے گا۔
تجویز کے تحت ہر ایک ارب ڈالر کی کمی پر ٹیرف میں 9 فیصد کمی ممکن ہے، تجویز میں امریکا سے پوما کپاس، مشینری، اور سویا بین آئل کی درآمدات بڑھانے اور بیڈ لینن، ڈینم، اور تولیوں کی برآمدات میں 50 کروڑ ڈالر اضافے کی بات کی جائے گی۔پاکستان سالانہ ایک ارب ڈالر مالیت کی پوما کپاس درآمد کر سکتا ہے۔ امریکی انتظامیہ سے 29 فیصد مجوزہ ٹیرف میں کمی کے لیے بات چیت کی جائے گی جبکہ غیر ٹیرف رکاوٹوں کو ہٹانے اور تجارت بڑھانے پر بھی زور دیا جائے گا۔
اس سے قبل پاکستانی مصنوعات پر اوسط 9.9 فیصد ٹیرف عائد تھا جس میں امریکا نے 90 روز کے لیے مزید 10 فیصد اضافہ کیا90 روز بعد 29 فیصد ٹیرف سے بچنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاک بھارت کشیدگی ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستانی عوام کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ پاک بھارت کشیدگی ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستانی عوام کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ سی ایس ایس کے تحریری امتحان 2024 کے نتائج کا اعلان، صرف 395 امیدوار کامیاب بھارت ہٹ دھرمی پر قائم رہا تو پاکستان بھی شملہ سمیت تمام معاہدوں پر نظرثانی کر سکتا ہے، بلاول بھٹو چھبیس نومبر احتجاج پر درج 2مقدمات میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 11جون تک توسیع ملک بھر کے44اضلاع سے حاصل 22نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ، ایڈوائزری جاریCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم