Express News:
2025-02-12@00:06:38 GMT

شاہ رخ خان کی کلکتہ نائٹ رائیڈرز کو اہم محاذ پر شکست

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

انگلینڈ کی دی ہنڈریڈ فرنچائز لیگ کی ایک ٹیم کو حاصل کرنے کی دوڑ چیلسی فٹبال کلب کے مالکان نے شاہ رخ خان کی آئی پی ایل فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ریئل اسٹیٹ کمپنی کین انٹرنیشنل (جو چیلسی فٹبال کلب کے شریک مالک ٹوڈ بوہلے اور چیلسی کے ڈائریکٹر جونتھن گولڈسٹین کی ملکیت ہے) نے دی ہنڈریڈ کی ٹیم ٹرینٹ راکٹس کے 49 فی صد حصص خرید لیے ہیں۔

مزید پڑھیئے: ٹیم ہارے یا جیتے اُسے سپورٹ کرنا ہے، محسن نقوی

ایک رپورٹ کے مطابق بوہلے اینڈ کمپنی نے ٹرینٹ راکٹس کو تقریباً 3 کروڑ 90 لاکھ برطانوی پاؤنڈز (13 ارب 52 کروڑ پاکستانی روپے)میں خریدا۔

ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق کین انٹرنیشنل نے اس بولی میں کولکتہ نائٹ رائیڈر اور بھارتی انویسٹر امت جین کو شکست دے کر ٹرینٹ راکٹس کی ملکیت حاصل کی۔

کلکتہ نائٹ رائیڈر ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی ملکیت ہے جس کے مالک بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان، بزنس مین جے مہتا اور ان کی اہلیہ اداکارہ جوہی چاولہ ہیں۔

مزید پڑھیئے: نو تعمیر شدہ نیشنل اسٹیڈیم کا رنگا رنگ افتتاح

اگر یہ بولی کلکتہ نائٹ رائیڈر جیت جاتی تو ٹرینٹ راکٹس بھی  ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز، ایل اے نائٹ رائیڈرز اور ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز کے بینر تلے آجاتی۔

دی ہنڈریڈ میں پہلے بھی دو آئی پی ایل فرنچائز ز اپنی ٹیمیں رکھتی ہیں۔ ممبئی انڈینز کی مالک کمپنی ریلائنس انڈسٹریز 6 کروڑ پاؤنڈز مالیت  پر اوول انونسبلز کے 49 فی صد حصص رکھتی ہے جبکہ لکھنؤ سپر جائنٹس کی  مالک کمپنی آر پی ایس جی گروپ 11 کروڑ 60 لاکھ پاؤنڈز کی ویلیویشن پر مانچسٹر اورجنلز کے 49 فی صد حصص رکھتی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نائٹ رائیڈرز نائٹ رائیڈر ٹرینٹ راکٹس

پڑھیں:

چین کی سرمایہ کار کمپنی خیبر پختونخوا میں اسٹیل مل لگانے کی خواہش مند، صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنی China Century Steel Mills کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کی سرمایہ کار کمپنی نے خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کے لئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈور سے 120 میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنی China Century Steel Mills کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کے ترسیلی نظام کو مزید بہتر طریقے سے چلانے کے لئے صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ قائم ہونے والی خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈکمپنی (KPT&GC) جلد ہی پیڈوکے مکمل ہونے والے منصوبوں سے پیدا ہونے والی سستی بجلی کو اپنے نظام سے استعمال میں لاکر نئی تاریخ رقم کرے گی جو صوبے اوراسکے عوام کے لئے ایک اعزاز سے کم نہیں ہے۔ ایڈوائزر پاور طلحہ محمد نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ KP ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی صوبے میں بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے 3 میگا پراجیکٹس شروع کرے گی اور اس سلسلے میں رواں سال کالام سے مدین تک 40 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جس پر 8 ارب روپے خرچ ہوں گے، جو 18 ماہ کی مدت میں مکمل کی جائے گی۔

اسی طرح دوسرے مرحلے میں مدین سے چکدرہ تک 80 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن بچھائی جائے گی جس پر 16 سے18 ارب روپے لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے، یہ منصوبہ 48 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تیسرے مرحلے میں پیڈو کے موجودہ171میگاواٹ کے تکمیل شدہ اورمزید1000میگاواٹ کے جاری منصوبوں سے پیداہونے والی سستی بجلی کوایک LOOPکے ذریعے ترسیل کا ایک جدید نظام مرتب کامنصوبہ بھی شروع کیا جائے گا۔

چینی سرمایہ کاروفد نے بجلی کے ترسیلی نظام کی بہتری کے لئے مجوزہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہرکی۔ معاون خصوصی طارق سدوزئی نے چینی سرمایہ کا ری کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے صوبے کی ترقی وخوشحالی کی طرف ایک مثبت اقدام قراردیاہے۔

متعلقہ مضامین

  • سہ ملکی سیریز، پاکستان اورجنوبی افریقا کے درمیان تیسرا ون ڈے آج کھیلا جائے گا
  • سیم آلٹ مین نے اوپن اے آئی خریدنے کی ایلون مسک کی پیشکش ٹھکرادی
  • ملک معاشی سیاسی استحکام کی طرف جارہا ہے سیاسی جماعتوں کو محاذ آرائی سے نکلنا چاہئے
  • دسمبر 2024:موبائلز فونز کی درآمدات میں 9.10 فیصد کمی
  • چین کی سرمایہ کار کمپنی خیبر پختونخوا میں اسٹیل مل لگانے کی خواہش مند، صوبائی حکومت سے رابطہ کرلیا
  • چینی سرمایہ کار کمپنی کا خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کا فیصلہ
  • سعودی فاسٹ فوڈ کمپنی ’البیک‘ جلد پاکستان میں برانچیں کھولے گی، وفاقی وزیر تجارت
  • کبریٰ اور گوہر کی ’گیم نائٹ‘، لڑکے والے جیت گئے
  • سعودی کمپنی البیک کا پاکستان میں 200 برانچز کھولنے کا اعلان