ڈمپرز اور ہیوی ٹرانسپورٹ کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے، شاہی سید
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی:
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ کے صدر شاہی سید نے کہا ہے کہ ڈمپرز اور ہیوی ٹرانسپورٹ کراچی کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔
شاہی سید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈمپرز و دیگر ہیوی ٹرانسپورٹ کا شہر کراچی کی تعمیر وترقی میں اہم کردار ہے ، ہیوی ٹرانسپورٹ کا شہر میں داخلہ بند کرنا مسئلے کا حل نہیں، حکمران مسئلے کا حل نکالیں تاکہ حادثات کو روکا جاسکے، قیمتی جانوں کے ناقابل تلافی نقصان سے بھی بچ جائیں اور ڈمپرز و دیگر ہیوی ٹرانسپورٹ کراچی کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار جاری رکھ سکیں۔
انہوں کہا کہ بعض عناصر مسئلے کو سیاسی بیانیہ اور لسانیت کا رنگ دینے کی کوشش کی جا رہی ہے ، کراچی ہم سب کا ہے کسی کو کراچی کے حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
شاہی سید نے کہا کہ قانونی طور پر کسی شہری کو کسی گاڑی کے کاغذات یا اس کے ڈرائیور کے لائسنس کی جانچ پڑتال کرنے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے، یہ اختیار صرف متعلقہ سرکاری اداروں کو حاصل ہے۔
انہوں کہا کہ وزیر اعلی سندھ ، آئی جی سندھ، وزیر داخلہ، وزیر ٹرانسپورٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے ومتعلقہ حکام بالا سازشوں کا نوٹس لیں،کراچی کا امن برقرار اور ٹرانسپورٹرز کو تحفظ فراہم کیا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں ہیوی ٹریفک کیخلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع
—فائل فوٹوبیرسٹر حسن خان نے کراچی میں ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
درخواست میں چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے لانڈھی میں نامعلوم افراد نے 2 مال بردار ٹرکوں کو آگ لگا دی۔
درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ رواں ماہ ڈمپرز سمیت ہیوی ٹریفک حادثات سے 74 شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
درخواست گزار نے کہا کہ ہیوی ٹریفک کے اوقات پر سختی اور پابندی کی جائے اور قوانین پر عمل کیا جائے۔