لاہور:

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، ڈیڑھ ماہ میں سو سے زائد جانیں چلی گئیں۔

ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ پر سولہ برس سے لگاتار حکومت کرنے والی پیپلزپارٹی جعلی مینڈیٹ کے ساتھ برسر اقتدار ہے اور اس جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کی نااہلی ایسی کہ ٹریفک قوانین پر بھی عمل نہیں کرواسکتے۔

امیر جماعت نے مزید کہا کہ کراچی میں نہ گورننس ہے نہ عوام کو کوئی ریلیف مل رہا ہے۔ پیپلز پارٹی نے بلدیاتی اداروں پر عوامی رائے پر شب خون مار کر قبضہ کررکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کی تعلیمی نسل کشی کی جارہی ہے اور انہیں دوہرے ڈومیسائل بناکر داخلوں تک سے محروم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اصل سوال ان سے ہے جنہوں نے میئرشپ پر قبضہ کروایا اور عام انتخاب میں اس ”سسٹم“کو مسلط کیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

پی ٹی آئی  اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد: پیپلز پارٹی ( پی پی )کے رہنما قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، مذاکرات کا راستہ ہی ملک کی بہتری کا حل ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نے کہا ہے کہ ملکی بہتری کے لیے   پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مسائل کا حل تلاش کرنا چاہیے، جیسا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے طویل لڑائی کے بعد ایک دوسرے کے ساتھ مل کر راستہ نکالا ہے۔

قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ ہر ایک جماعت کو اپنا مفاد ایک طرف رکھ کر ملک کی سلامتی کے لیے سوچنا چاہیے، ہمیں مسلم لیگ ن سے اختلافات ابھی بھی ہیں لیکن ملک کے خاطرحکومت میں ساتھ بیٹھیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  ملک میں انتشار اور نفرت کی سیاست ختم ہونی چاہیے، اب دور ہےکہ مسائل کو حل کرنے کےلیے ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھیں، پی ٹی آئی تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی کوشش کرے۔

متعلقہ مضامین

  • شہری ڈمپرزاورٹینکرز کانشانہ رہے ہیں، پی پی جعلی مینڈیٹ کیساتھ برسراقتدارہے: حافظ نعیم الرحمان
  • قومی اسمبلی میں احتجاج ،عمر ایوب کی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید
  • کندھکوٹ: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصر اللہ چنابد امنی وڈا کو راج کے خلاف 16 فروری کو انڈس ہائی وے شکار پور میں عوامی دھرنے کے حوالے سے سیاسی سماجی شخصیات اور کا روباری انجمنوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں
  • کراچی: گلشن اقبال ٹاؤن کے چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد محمود غزنوی پارک میں مشاعرے کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں، دوسری طرف جماعت اسلامی ضلع شرقی کے امیر نعیم اختر کے ساتھ شعرا و دیگر کا گروپ فوٹو
  • پی ٹی آئی  اسٹیبلشمنٹ کو چیلنج کر رہی ہے، قمر زمان کائرہ
  • کراچی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے، سعید غنی
  • کراچی کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: سعید غنی
  • صوابی جلسہ جعلی حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوا: بیرسٹر سیف
  • 8فروری کو عوامی مینڈیٹ کی توہین کرکے حکومت قائم کی گئی،جماعت اسلامی