امن ڈائیلاگ نے دنیا بھر سے آنے والی بحری قیادت کو مسائل پر بات چیت کا موقع فراہم کیا، آرمی چیف
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پاک بحریہ کے زیراہتمام کراچی میں 9ویں کثیرالقومی مشق امن 2025 شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر مہمان خصوصی تھے۔ پاک بحریہ کے جہاز معاون آمد پر نیول چیف ایڈمرل نویداشرف نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق گورنر، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور بھی اس موقع پر موجود تھے۔
آرمی چیف نے امن 2025 کی کامیاب میزبانی پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی، مہمان خصوصی نے میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون کے عزم کے اظہار پر غیر ملکی بحری افواج سے اظہار تشکر کیا۔
انہوں نے کہا کہ فورم نے عالمی جغرافیائی طاقتوں کو محفوظ سمندر اور خوشحال مستقبل کے مشترکہ مقصدکے تحت جمع کیا، دنیا بھر سے بحری افواج کی مشق میں بھرپور شرکت اس کی عملی عکاس ہے۔
آرمی چیف نے کہا کہ امن ڈائیلاگ نے دنیا بھر سے آنے والی بحری قیادت کو بحری مسائل پر بات چیت کا موقع فراہم کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق میں تقریباً 60 ممالک نے بحری جنگی جہازوں، ایئر کرافٹ اور میرینز کے ساتھ حصہ لیا۔ ان ممالک کی اسپیشل آپریشن فورسز اور بڑی تعداد میں مبصرین کے ساتھ شرکت کی۔ انٹرنیشنل فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ اور غیر ملکی بحری جنگی جہازوں نے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں شریک ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز، غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان اور سینئر ملٹری آفیسرز بھی تقریب میں شریک تھے۔
مہمان خصوصی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران مختلف آپریشنل مشقوں کا مظاہرہ دیکھا، فلیٹ ریویو میں پاکستان نیوی، پی اے ایف اور شریک غیر ملکی طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ بھی کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فلائی پاسٹ کے بعد مشق میں شریک بحری جہازوں نے مین اینڈ چیئر شپ کا مظاہرہ کیا، مشق کا اختتام روایتی امن فارمیشن کی تشکیل کے ساتھ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ غیر ملکی کے ساتھ
پڑھیں:
منسک، شہباز شریف کا ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ
منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کے دورے کے موقع پر وزیراعظم کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منسک میں ہیوی مشینری اور گاڑیاں تیار کرنیوالی فیکٹری بیلاز کا دورہ کیا۔ بیلا روس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن نے فیکٹری آمد پر وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے الیکٹرک بس میں سفر کیا اور فیکٹری کے مختلف حصے دیکھے، انہیں بیلاز فیکٹری کی ورکنگ اور مصنوعات پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ فیکٹری میں 1948ء سے کان کنی میں استعمال ہونیوالے آلات تیار کیے جارہے ہیں، 1951ء سے گاڑیوں کیلئے دیگر ساز و سامان بنایا جارہا ہے، 1958ء سے 25 ٹن وزن اٹھانے والے ٹرکوں کی تیار شروع کی گئی، ماہانہ 30 ٹرک تیار کیے جاتے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا فیکٹری کا دورہ کر کے بہت سی نئی چیزیں اور ٹیکنالوجی دیکھنے کا موقع ملا، ہمیں اعلیٰ کوالٹی کی مصنوعات درکار ہوں گی، ہمیں مل بیٹھ کر فیکٹری مصنوعات پر بات کرنا ہوگی۔اس موقع پر شہباز شریف نے بیلاروس کے وزیراعظم الیگزینڈر تورچن کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر اطلاعات عطا تارڑ، وزیر تجارت جام کمال بھی وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔