پیرس :بھارتی وزیراعظم مودی کو ایک بار پھر سبکی کا سامنا۔۔۔ فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔
فرانسیسی صدر امانیول میکرون نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب سے ہاتھ ملاتے ہوئے فرانسیسی صدر ، نریندر مودی کو نظر انداز کر گئے۔فرانسیسی صدر پیرس میں ہونے والے مصنوعی ذہانت سے متعلق سمٹ میں شریک تھے۔فرانسیسی صدر میکرون ، مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے ۔بھارتی وزیراعظم نے ہاتھ ملانے کی کوشش کی مگر فرانسیسی صدر نے نظر انداز کردیا۔
فرانسیسی صدر۔مودی کے ساتھ بیٹھے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔اس موقع پر وہ یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وون دیرلائن سے بھی بہت تپاک انداز سے ملے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو نے بھارتی وزیراعظم کا دنیا بھر میں مذاق بنا دیا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی: قیمت جان کر صارفین حیران رہ گئے

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور ہر دلعزیز اداکارہ ہانیہ عامر ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور خوبصورت لباس کے باعث سوشل میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں حال ہی میں اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک نئی پوسٹ شیئر کی ہے جس میں وہ حسین لہنگا چولی پہنے اپنی دلکش اداؤں کے ساتھ جلوہ گر ہوئیں جنہیں دیکھ کر نہ صرف ان کے مداح بلکہ فیشن کے دلدادہ افراد بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے اداکارہ ہانیہ عامر نجی زندگی میں بھی اپنی شوخی اور خوش مزاجی کے لیے جانی جاتی ہیں جس کا مظاہرہ وہ اکثر اوقات سوشل میڈیا پر تصویروں اور ویڈیوز کے ذریعے کرتی رہتی ہیں ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ان کے دلکش انداز حسین شوٹس اور برانڈڈ فوٹوگرافی سے بھرا پڑا ہے جنہیں دیکھ کر مداحوں کے دل بے اختیار ہو جاتے ہیں اس بار ہانیہ نے جو لہنگا چولی زیب تن کی وہ بھارتی معروف کلاتھنگ برانڈ ماہیما ماہاجن کا شاہکار ہے جس کا رنگ روز ہے اور فیبرک میں اورگینزا استعمال کیا گیا ہے اس خوبصورت جوڑے پر فلورل پیٹرن کے ساتھ نفیس کام کیا گیا ہے جو اسے مزید حسین بناتا ہے دوپٹے سمیت پورا تھری پیس لباس سنہرے سمیت مختلف شیڈز میں رنگوں کی جھلک پیش کر رہا ہے جو ہانیہ کی شخصیت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ دکھائی دیتا ہے مداح جہاں ہانیہ عامر کی کیوٹنس اور اسٹائل کو سراہ رہے ہیں وہیں اس جوڑے کی قیمت بھی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے آج نیوز کے مطابق یہ جوڑا ماہیما ماہاجن کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک لاکھ پچاس ہزار بھارتی روپے میں دستیاب ہے جسے پاکستانی کرنسی میں تبدیل کیا جائے تو یہ قیمت تقریباً چار لاکھ ستاسی ہزار چار سو بیاسی روپے بنتی ہے جو عام طبقے کے لیے کسی خواب سے کم نہیں ہانیہ عامر کا یہ انداز جہاں فیشن کی دنیا میں نیا رجحان لا رہا ہے وہیں یہ حقیقت بھی سامنے آ گئی ہے کہ خوبصورتی کے ساتھ مہنگائی کا امتزاج اب شوبز کا ایک لازمی حصہ بنتا جا رہا ہے مداحوں نے جہاں ان کے لباس اور اسٹائل کو سراہا وہیں کچھ صارفین نے قیمت پر حیرت کا اظہار بھی کیا

متعلقہ مضامین

  • مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے سے قبل پابندیاں مزید سخت
  • وقف قانون مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے آر ایس ایس کا منصوبہ ہے، مشعال ملک
  • بھارت: سب سے بڑے بینک فراڈ میں ملوث ملزم بیلجیم میں گرفتار
  • یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے پر اتفاق
  • نیپرا کو نظرثانی درخواست سے متعلق سخت پالیسی پر تنقید کا سامنا
  • فیروز خان کے عالمی منصوبوں سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید
  • فواد خان کی حمایت؛ سشمیتاسین کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا بھی عندیہ
  • سشمیتاسین کی فواد خان کی حمایت؛ اداکارہ کا پاکستانی فلم میں کام کرنے کا عندیہ
  • اختر مینگل نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا: راحیلہ درانی
  • ہانیہ عامر کی حسین لہنگا چولی میں تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی: قیمت جان کر صارفین حیران رہ گئے