امتحانات میں نقل کی روک تھام سے شفافیت آئیگی، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
ڈی سی کوئٹہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی نقل کی روک تھام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے سال 2025 کے امتحانات میں شفافیت نظر آئیگی۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ (ر) سعد بن اسد نے کوئٹہ میں جاری میٹرک امتحانات کے دوران مختلف امتحانی سینٹرز کا دورہ کیا اور امتحان دینے والے امیدواروں کی امتحانی سلپس چیک کیں۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے امتحانی عملے کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سینٹر میں کسی بھی صورت نقل نہیں ہونی چاہئیے۔ ضلعی انتظامیہ نے نقل کی روک تھام کے لئے تمام امتحانی مراکز میں ضلعی انتظامیہ کے آفیسران کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں، جو امتحانات پر کڑی نظر رکھے گی۔ تاکہ تمام امتحانی سینٹرز سے نقل کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔ ضلعی انتظامیہ کی نقل کی روک تھام کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے سال 2025 کے امتحانات میں شفافیت نظر آئے گی اور محنت کرنے والے امیدوار کی محنت ضائع نہیں ہوگی اور نہ اسکی حق تلفی ہوگی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نقل کی روک تھام ضلعی انتظامیہ
پڑھیں:
شبلی فراز کا خالی نشستوں پر انتخابات کیلئے چیئرمین سینیٹ و چیف الیکشن کمشنر کو خط
اپوزیشن لیڈر شبلی فراز — فائل فوٹوسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر چیئرمین سینیٹ اور چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا۔
شبلی فراز نے خط میں لکھا ہے کہ ثانیہ نشتر کا استعفیٰ 10 مارچ کو منظور ہوا جس کے بعد آرٹیکل (5) 224 کے تحت 30 دن میں انتخابات کروانا لازم ہے۔
سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کا نہ ہونا اور وہاں الیکشن نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے، خیبر پختونخوا سے 10 سینیٹرز پی ٹی آئی سے آئیں گے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی کردہ نشست پر انتخابات کی مقررہ مدت گزر گئی ہے، یہ اقدام غیر آئینی اور خیبر پختون خوا کے حقوق کی نفی کرتا ہے۔
انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ خیبر پختون خوا کی 11 نشستوں پر پہلے ہی انتخابات نہیں ہوئے، یہ اقدام آئینی فریم ورک اور خیبر پختوان خوا کی محرومیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
شبلی فراز نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ سینیٹ میں خیبر پختون خوا نمائندگی سے محروم ہے۔