کنٹرول لائن کے قریب دھماکہ، کیپٹن سمیت 2 بھارتی فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے میں 2 بھارتی فوجی ہلاک اورایک زخمی ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول کے قریب اکھنور سیکٹر میں مبینہ آئی ای ڈی دھماکے کی زد میں آئے۔
دھماکہ دو پہر ساڑھے 3 بجے پیش آیا جب بھارتی فوجی گشت پر تھے، دھماکے کے بعد تینوں فوجیوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 فوجی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بھارتی فو ج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کے بعد فورسز نے موقع پر پہنچ کر لائن آف کنٹرول کے ساتھ بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بھارتی فوجی
پڑھیں:
کراچی: چھاپے کے دوران فائرنگ سے ڈی ایس پی کو زخمی کرنیوالا ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل
فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوزکراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
8 فروری کو پولیس نے ڈیفنس میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اس نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا، جسے گرفتار کرکے پولیس نے آج اے ٹی سی میں پیش کیا۔
2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی۔
عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی مصطفیٰ کو بازیاب کروانے کیلئے کارروائی کی، کارروائی کے دوران مبینہ اغوا کار ارمغان کو گرفتار کیا گیا، مبینہ اغواء کار نے پولیس کو اپنے بنگلے کے احاطے میں آتا دیکھ کر فائرنگ کی۔