شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا فلسطینیوں کو بے گھر کرنے اور غزہ پر قبضہ کرنے کا منصوبہ ایک سنگین جرم ہے جو بالآخر ناکام ہو جائے گا۔
حیات تحریر الشام گروپ کے سربراہ اور شام کے عبوری صدر احمد الشارع نے ایک برطانوی پوڈ کاسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کوئی طاقت لوگوں کو ان کی سرزمین سے نہیں نکال سکتی اور بہت سے ممالک نے ایسا کرنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ سب ناکام رہے ہیں۔
احمد الشارع کا کہنا تھا کہ غزہ تنازعے کو 80 سال سے زیادہ ہو چکے ہیں اور فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں جبکہ جو لوگ گئے انہیں اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوا۔
یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہم غزہ کو دنیا کی خوبصورت ترین جگہوں میں سے ایک بنائیں گے اور میرے منصوبے کو مستقبل کی سرمایہ کاری کے طور پر سمجھیں۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے 4 فروری کو پہلی بار اپنے غزہ سے متعلق پلان کا اعلان کیا تھا جس پر مختلف ممالک کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا تھا اور فلسطینیوں نے منصوبے کو مسترد کردیا تھا۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: احمد الشارع

پڑھیں:

ٹرمپ نے حماس کو ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر سخت دھمکی دے دی

واشنگٹن:

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ اگر اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو صورتحال بے قابو ہو جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی یہ دھمکی حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ ہفتے کے دن 12 بجے تک تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنا ہو گا ورنہ بہت نقصان ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت تک یرغمالی رہا نہ ہوئے تو میں اسرائیل سے معاہدے کو منسوخ کرنے کا کہہ دوں گا جس کے بعد سب کچھ ملیا میٹ ہو جائے گا، اور کچھ نہیں بچے گا۔

فلسطینیوں کی غزہ سے بے دخلی کے اپنے بیان پر قائم ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اردن ممکنہ طور پر پناہ گزین لینے پر راضی ہو جائے گا، ٹرمپ نے اردن اور مصر کو دھمکی دیتے ہوئے کہ اگر فلسطینیوں کو اپنی سرزمین پر پناہ نہیں دی تو دونوں ممالک کی امداد بند کر دیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا غزہ منصوبہ ’سنگین جرم: فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کی کوششیں ناکام ہونگی، شامی صدر
  • غزہ کا کنٹرول اور کینیڈا کو ریاست بنانے میں سنجیدہ ہوں، ٹرمپ
  • ٹرمپ نے حماس کو ہفتے تک یرغمالی رہا نہ کرنے پر سخت دھمکی دے دی
  • فلسطینیوں کی بیدخلی کا مذموم منصوبہ
  • زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی ناکام بنا کر تاریخ کا سب سے بڑا معاہدہ انجام دیا ہے، ایرانی وزیر تیل
  • زیادہ سے زیادہ دباو کی پالیسی ناکام بنا کر تاریخ کے سب سے بڑا معاہدہ کر دیا ہے، ایرانی وزیر تیل
  • غزہ سے فلسطینی انخلا کا ٹرمپ منصوبہ ،اپنے حصے کا کام کرینگے، اسرائیل
  • فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنادیں گے، حماس
  • فلسطینیوں کو بیدخل کرنے کی سازشیں ناکام بنا دینگے، حماس