کراچی: نئے اور پرانے گھروں کی ویلیوایشن میں فرق دوبارہ لاگو، ایف بی آر کا نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
علامتی
پراپرٹی سیکٹر کیلئے بڑا ریلیف دے دیا گیا، نئے اور پرانے بنگلے اور فلیٹس کی ویلیوایشن میں فرق دوبارہ لاگو کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کراچی کےلیے جائیداد کی قیمتوں پر نظرثانی کے بعد ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایف بی آر نے کراچی سے متعلق 29 اکتوبر 2024 کے نوٹیفکیشن میں ترامیم کردیں۔ کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے گھر کی ویلیو 5 فیصد کم تصور ہوگی۔
اسی طرح کراچی میں 10 سے 15 سال پرانے گھر کی ویلیو 7.
کراچی میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پراپرٹی کی نئی قیمتیں جاری کر دیں، پوش ایریاز کی اے ون کیٹیگری میں فی اسکوائر فٹ مکان کی قیمت 81 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 25 سال پرانے گھر کی ویلیو پلاٹ کے برابر ہوگی۔
ایف بی آر کے مطابق کراچی میں 5 سے 10 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 10 فیصد کم تصور ہوگی۔
کراچی میں 10 سے 15 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 20 فیصد کم تصور ہوگی جبکہ 20 سے 30 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 30 فیصد کم تصور ہوگیْ
اسی طرح کراچی میں 30 سال سے زائد پرانے فلیٹ کی ویلیو 50 فیصد کم تصور ہوگی۔
سینئر پراپرٹی وکیل عمران میگرانی کا کہنا ہے کہ ویلیوایشن کم ہونے سے خریدار اور فروخت کنندہ کو ٹیکس کم دینا ہوگا۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیصد کم تصور ہوگی کراچی میں ایف بی ا ر
پڑھیں:
وزارت قومی غذائی تحفظ حکام کی نااہلی، 2 سال پرانے ٹوئٹ پر اجلاس بلا لیا
وزارت قومی غذائی تحفظ حکام نے 2 سال پرانے ٹوئٹ پر اجلاس بلا لیا، جس سے ان کی نااہلی سامنے آگئی ہے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے 2 سال پرانے ٹوئٹ پر چینی اسمگلنگ کے حوالے سے اجلاس کی صورت کی۔
یہ بھی پڑھیں اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن: اب تک کتنی کھاد، چینی اور آٹا برآمد ہوا؟
چینی اسمگلنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ٹوئٹ 2 سال پرانا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
اجلاس میں بلوچستان حکام نے افغانستان میں جینی اسمگلنگ کی نفی کردی۔
اجلاس میں حکام نے تصدیق کی کہ 2 سال پرانے ٹوئٹ پر چینی اسمگلنگ سے متعلق اجلاس بلایا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ چینی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے بلوچستان میں چیک پوسٹیں موجود ہیں، بلوچستان میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے اور چینی دستیاب ہے۔
یہ بھی پڑھیں چینی اور گندم کی اسمگلنگ روکنے کے لیے کسٹم حکام کو پولیس فراہم کرنے کا فیصلہ
وزارت غذائی تحفظ حکام نے بھی 2 سال پرانے ٹوئٹ کے معاملہ کی تصدیق کردی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اجلاس بلا لیا پرانی ٹوئٹ چینی اسمگلنگ حکام نااہلی رانا تنویر وزارت قومی غذائی تحفظ وی نیوز