خارکیف یوکرین پر روس کا فضائی حملہ،11 افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
جنگ جاری، روس نے یوکرینی شہر خارکیف پر فضائی حملہ کیا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی فضائی حملے میں ایک بچے سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے، یوکرین سٹیٹ ایمرجنسی سروس نے حملے میں زخمیوں کی تصدیق کر دی۔
خارکیف پر روسی فضائی حملے میں 13 عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، متاثرین میں سے تین شدید زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرینی حکام کی جانب سے شہریوں پر روسی فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم حملہ، 7 افراد زخمی
سٹی 42 : ٹانک میں ریسکیو 1122کے زیر تعمیر دفتر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث کام کر نے والے 7افراد زخمی ہوئے ہیں, جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔