UrduPoint:
2025-04-15@09:51:19 GMT

کراچی میں پاک بحریہ کی مشق امن 2025 اختتام پذیر

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

کراچی میں پاک بحریہ کی مشق امن 2025 اختتام پذیر

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 فروری2025ء) پاک بحریہ کے زیر اہتمام نویں کثیرالقومی مشق امن 2025شمالی بحیرہ عرب میں انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے شاندار انعقاد کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ اس بڑی بحری مشق میں تقریباً 60 ممالک نے اپنے بحری جنگی جہازوں، ایئرکرافٹ، میرینز اور اسپیشل آپریشن فورسز کے ساتھ شرکت کی۔ عالمی بحری افواج کے اشتراک سے منعقدہ فلیٹ ریویو میں پاک بحریہ اور دیگر ممالک کے بحری جنگی جہازوں نے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر تھے، جن کا پاک بحریہ کے جہاز معاون پر آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے استقبال کیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ، وفاقی وزیر برائے سمندری امور اور مختلف ممالک کے سفیروں، ہائی کمشنرز، غیر ملکی بحری افواج کے سربراہان اور سینئر ملٹری افسران بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران مختلف آپریشنل مشقوں کا مشاہدہ کیا، جبکہ پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس اور غیر ملکی طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ بھی پیش کیا۔ مشق میں شامل بحری جہازوں نے روایتی مین اینڈ چیئر شپ کا بھی شاندار مظاہرہ کیا۔ اختتامی تقریب میں روایتی امن فارمیشن تشکیل دی گئی، جو بحری تحفظ اور اجتماعی عزم کی علامت تھی۔

مہمان خصوصی جنرل سید عاصم منیر نے کامیاب مشق پر پاک بحریہ کو مبارکباد دی اور عالمی امن و سلامتی کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ امن 2025 ایک ایسا فورم بن کر سامنے آیا ہے جس نے دنیا بھر کی بحری افواج کو محفوظ سمندر، خوشحال مستقبل کے مشترکہ مقصد کے تحت متحد کیا۔ اس موقع پر پہلا امن ڈائیلاگ بھی منعقد ہوا، جس میں عالمی بحری قیادت کو مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ امن 2025" کے انعقاد سے پاکستان نے عالمی سطح پر بحری سلامتی، تعاون اور امن کے عزم کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاک بحریہ

پڑھیں:

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیاجا سکتا ہے۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتارہےگا، چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔

سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دےگا، اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔

پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی

متعلقہ مضامین

  • اوورسیزپاکستانیز کنونشن کا آخری دن،وزیر اعظم اور آرمی چیف کا اہم خطاب پر اختتام
  • جدید ہتھیاروں سے لیس چوتھے جنگی جہاز ’’یمامہ‘‘ کی بحری بیڑے میں شمولیت
  • پی این ایس یمامہ کی پاک بحریہ میں شمولیت موثر فلیٹ آپریشنز میں معاون ثابت ہوگی، نیول چیف
  • پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
  • پاک بحریہ کے بیڑے میں چوتھے آف شور پیٹرول ویسل پی این ایس یمامہ کی شمولیت
  • کراچی میں نیشنل پیڈل چیمپئن شپ کا کامیاب انعقاد، نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس
  • حاجی کیمپ میں حج تربیت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا
  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
  • پریانکا چوپڑا کی بالی ووڈ میں شاندار واپسی: مہنگی ترین اداکارہ بن گئیں
  • امریکہ کے’’مساوی  محصولات ‘‘ترقی پذیر ممالک کو شدید نقصان پہنچائیں گے ، چینی وزیر تجارت