پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے بی آر ٹی منصوبے کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے کہا ہے کہ بی آر ٹی سروس کو شاہ عالم سٹاف چارسدہ روڈ پشاور سے ناگمان اسٹاف تک توسیع کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ بی آر ٹی سروس کو ورسک اور خیبر روڈ تک پھیلایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر ٹی سروس کو دیگر روٹس تک توسیع کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ مسعود یونس، منیجنگ ڈائریکٹر کے پوما پرویز سبعت خیل، سی ای او ٹرانس پشاور سید مرتضی علی شاہ، مینیجر آپریشن ٹرانس پشاور محمد عمران نے شرکت کی ہے۔

اجلاس کو بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کی شاہ عالم سٹاف سے ناگمان سٹاف چارسدہ روڈ پشاور تک توسیع اور ورسک اور خیبر روڈز تک بی آر ٹی سروسز کی توسیع پر تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا ہے کہ اس توسیع سے عوام بھر استفادہ کر سکیں گے۔

اس موقع پر معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے شاہ عالم اسٹاف سے ناگمان سٹاف تک جبکہ ورسک روڈ اور خیبر روڈ تک بی ار ٹی سروسز کی توسیع کے لئے فیزیبیلیٹی سٹڈیز فوری طور پر مکمل کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ بی آر ٹی سروسز سے عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو اور ان روٹس کے عوام بھی اس سروس سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ بی آر ٹی منصوبہ ایک سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جس سے نہ صرف پبلک کو سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا بلکہ صوبے کی ریونیو میں بھی کلیدی کردار ادا کریگا۔

انہوں نے تمام سٹیک ہولڈرز کو کہا ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے پہلی پرست میں بی آر ٹی کو ان روٹس پر توسیع دینے کے لئے فیزیبیلیٹی سٹڈیز پایہ تکمیل تک پہنچائے۔ہمارا مقصد عوام کو معیاری سروس باہم پہنچانا ہے اور صوبے کی معیشت میں استحکام لانا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی آر ٹی سروس کہ بی آر ٹی کہا ہے کہ

پڑھیں:

قبائل کے نام پر ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

ڈی آئی خان:

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے قبائل کی بے چینی کا خاتمہ انتہائی ضروری ہے اور انضمام کے بعد قبائل کے نام پر وفاق سے ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے۔

کنڈی ماڈل فارم ڈیرہ اسماعیل خان میں قبائلی عمائدین کے وفود سے گفتگو کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق سے صوبے کو قبائل کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے دی گئی فنڈنگ صوبائی حکومت نے قبائل کی مشکلات کے خاتمہ کے بجائے اپنے مفادات کے حصول پر خرچ کیا۔

صوبائی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے نقصان یہ ہوا کہ آج قبائل میں انضمام کے خلاف آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعظم پاکستان کو قبائل کی اس بے چینی سے آگاہ کیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ ان مسائل کا حل نکالیں۔

گورنر خیرپختونخوا نے قبائلی عمائدین کے متعدد مسائل کے متعلقہ حکام کو حل کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بی آر ٹی منصوبے کو مزید توسیع دینے کا فیصلہ
  • قبائل کے نام پر ملنے والے فنڈ پر صوبائی حکومت نے شب خون مارا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
  • قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس، متوسط طبقے کو ریلیف دینے کا فیصلہ
  • پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے وفاق، اداروں سے رپورٹ طلب کرلی
  • انصاف دینے والے کمزورہو جائیں تو ملک ترقی نہیں کرتا: شبلی فراز
  • ججز تقرریاں،حکومت، چیف جسٹس کی گرفت مزید مضبوط
  • پشاور: خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی
  • امن و امان کی بہتری کیلیے پشاور کے تاجروں اور شہریوں کا خیبرپختونخوا حکومت سے اہم مطالبہ
  • ٹرمپ منصوبے کیساتھ مقابلے کیلئے عرب لیگ کا ہنگامی اجلاس طلب