Islam Times:
2025-04-15@06:46:18 GMT

فلسطین عالم اسلام کی پہلی ترجیح ہے، ایرانی عوام کا عزم

اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT

فلسطین عالم اسلام کی پہلی ترجیح ہے، ایرانی عوام کا عزم

تہران میں ایرانی عوام نے تجدید عہد کیا کہ میں ہم اللہ اکبر کے نعرے کیساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ الہٰی تعلیمات، تزویراتی حقائق، پر زور مقاومتی عمل اور پورے ارادے کیساتھ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے مطیع اور وفادار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی سالگرہ کی تقریب کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں ایران کے دارالحکومت تہران میں ریلی منعقد ہوئی، ریلی میں لاکھوں لوگ شریک ہوئے، ایرانی صدر اور حماس کے رہنما خلیل الحیہ سمیت شخصیات نے شرکا سے خطاب کیا۔ اس موقع پر قرارداد منظور کی گئی۔ بسم الله الرحمن الرحیم اور سورہ انبیا کی آیت 105 ولقد کتبنا فی الزبورِ مِن بَعْدِ الذکر أن الأرْض یَرِثُهَا عِبَادِی الصَّالِحُونَ سے قرارداد کا آغاز ہوا کہ اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے، اور ہم نے زبور میں ذکر کے بعد لکھا ہے کہ زمین میرے نیک بندوں کو ملے گی۔ 

ایرانی عوام نے اعلان کیا کہ اب انقلاب اسلامی کی فتح کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر امام خمینی، رہبر معظم امام خامنہ ای کے افکار اور شہدائے انقلاب اسلامی کے نورانی راستے، دفاع مقدس، مزاحمتی محاذ اور عظیم اسلامی ملت ایران کے شہداء  بالخصوص شہید حاج قاسم سلیمانی، شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید اسماعیل ہنیہ کے ساتھ اپنے عہد کی تجدید کرتے ہیں۔ ہم ایک بار پھر یہ اظہار کرتے ہیں اسلامی انقلاب کے نظریات  پر قائم ہیں اور پختہ عزم اور محکم ارداے کے ساتھ اپنے موقف کو دہراتے ہیں۔ انقلاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز   اور  تمدن نوین اسلامی  کے احیا  کے شعور  اوراس کےمنہج پر انقلاب  امام مہدی تک جہد و جہد رکھیں گے

ہم اللہ اکبر کے نعرے کیساتھ اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ الہٰی تعلیمات، تزویراتی حقائق، پر زور مقاومتی عمل اور پورے ارادے کیساتھ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے مطیع  اور وفادار ہیں۔ قرارداد میں غیور ایرانی عوام کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ ہم اسلامی ایران کی بیدار قوم مسئلہ فلسطین کو اسلامی دنیا کی پہلی ترجیح سمجھتے ہوئے مزاحمتی محاذ اور شجاعان اسلام کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے، بین الاقوامی فوجداری عدالت (دی ہیگ) کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں اور غزہ کے مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ہم مقاومتی محاذ بالخصوص فلسطین، حزب اللہ اور انصار اللہ کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ہم مغربی ایشیا اور دنیا کا نقشہ بدلنے کے امریکی فرضی منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ ہم متکبر امریکی حکومت سے مذاکرات کو عقل و ہوش کے منافی سمجھتے ہیں۔ ہم ایرانی قوم اسلامی انقلاب کی الہی میراث اور امام خمینی (رح) کے عظیم کارنامے کو محفوظ رکھنے پر یقین رکھتے ہیں جو ہزاروں گلابی کفن پہننے والے شہداء کے پاکیزہ خون کا نتیجہ ہے اور امام راحل سید روح اللہ خمینی کی راہ پر چلتے ہوئے ان کے صالح جانشین، خلف صالح امام حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی مکمل اطاعت کرتے ہوئے پوری بصیرت اور پختہ عزم کے ساتھ رہبر انقلاب کی حیات بخش رہنمائی میں آخری سانس اور آخر فرد تک اس راستے پر چلتے رہیں گے۔ 

و السلام علیکم و رحمة الله و برکاته
۲۲ بهمن ماه ۱۴۰۳ مطابق با یازدهم شعبان المعظم شعبان ۱۴۴۶

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: انقلاب اسلامی ایرانی عوام کرتے ہیں خامنہ ای

پڑھیں:

مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی

ایرانی صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے مہرستان میں پاکستانی محنت کشوں پر ہونیوالے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے باصلاحیت سکیورٹی و عدالتی ادارے اس سنگین جرم کے مرتکب اور اسمیں سہولت فراہم کرنیوالوں کو فی الفور شناخت کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑینگے! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسمعیل بقائی نے آج صوبہ سیستان و بلوچستان کے شہر مہرستان میں ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد پاکستانی شہری جاںبحق ہو گئے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس دہشتگردانہ کارروائی اور معصوم لوگوں کے قتل عام کو ایسا سنگین و مجرمانہ فعل قرار دیا کہ جو تمام اسلامی اور قانونی و انسانی اصولوں سے متصادم ہے۔ اسمعیل بقائی نے مقتولین کے اہلخانہ اور پاکستانی حکومت و عوام سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بااختیار سکیورٹی و عدالتی ادارے، اس گھناؤنے جرم کے مرتکب ہونے اور اس میں سہولت فراہم کرنے والوں کی فی الفور شناخت کرتے ہوئے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لا کھڑا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس مذموم رجحان کا قومی و علاقائی سطح پر مقابلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس سلسلے میں باہمی تعاون و ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے ایران کے گہرے عزم کا بھی اعلان کیا!

متعلقہ مضامین

  • امام جعفر صادق (ع) کی حیات طیبہ عالم بشریت کیلئے مشعل راہ ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • عوام خود کھڑے ہوں,حکمرانوں کی پروا کیے بغیر اسرائیلی ظلم و جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں:مولانا فضل الرحمن
  • فلسطین غیور یمنی قوم کے دلیرانہ موقف کو کبھی فراموش نہ کریگا، القسام بریگیڈز
  • اسرائیل غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں پر تاریخ کی بدترین سفاکیت و بربریت جاری رکھے ہوئے ہے، علامہ فاروق سعیدی
  • مہرستان دہشتگردانہ حملے کے مرتکب افراد کو فی الفور شناخت کر کے قرار واقعی سزا دینگے، اسمعیل بقائی
  • ایران میں پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی
  • استقامت کا پہاڑ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ
  • امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • فلسطین کی حمایت اب ایک سوچ بن گئی ہے، اس سوچ کو شکست نہیں دی جاسکتی، منعم ظفر
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق