پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے، عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 February, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ کسی ستون کے پاں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے، پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت آج بہت مضبوط ہے۔
منگل کو سوشل میڈیا ایکس پر اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ہماری عدلیہ چھبیسویں آئینی ترمیم، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں سے بہت پہلے دنیا کے 142 ممالک میں 130ویں اور خطے کے 6 ممالک میں 5 ویں نمبر پر آ چکی تھی، ججوں کے تبادلوں اور تقرریوں کا اس سے کوئی تعلق نہیں۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ اس اعزاز کا سہرا کسی اور نہیں خود عدلیہ کے سر ہے، پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت کہیں زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑا ہے اور انتظامیہ پوری ذمہ داری سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے مزید کہا کہ کسی ستون کے پاں ہوا میں ہیں تو اس کا سبب اس ستون کا اپنا کھوکھلا پن ہو سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ عدلیہ ، پارلیمنٹ ، ایگزیکٹو سب کچھ collapse کر چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان ٹیم پر تنقید نہ کرنے کا مشورہ دے دیا انڈسٹری لگائیں، کام کریں، کاغذی کارروائی بعدمیں ہوگی، پنجاب کابینہ کا بڑا فیصلہ وزیراعظم کی کویتی ہم منصب، یو اے ای اور سری لنکن صدور سے الگ الگ ملاقاتیں وزیر اعظم اور اماراتی صدر کی ملاقات، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون پر گفتگو کشمیر کی زمین سے زیادہ کراچی میں زمین کا مسئلہ ہے، جلد سندھ میں بڑا ایکشن لیا جائے گا، چیئرمین نیب اسپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا وقت تبدیل کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پارلیمنٹ کا ستون ماضی کی نسبت عرفان صدیقی
پڑھیں:
علی ظفر اجازت دیں تو ٹرمپ کے بیان کی مذمت پر قرارداد لا سکتے ہیں: سینٹر عرفان صدیقی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پارلیمنٹ ہاؤس میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے اجلاس میں اس وقت زبردست قہقہہ پڑا جب کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے اچانک کمیٹی کے رکن اور پی ٹی آئی کے راہنما سینیٹر علی ظفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علی ظفر صاحب! آپ ناراض نہ ہوں تو ہم سینٹ سے ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے خلاف قرارداد لانا چاہتے ہیں۔ اس پر خود علی ظفر بھی ہنس دیے