کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بحرہ عرب میں جاری پاک بحریہ کی امن مشق اختتام پذیر ہو گئی ہے جس میں تقریبا 60 ممالک نے حصہ لیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق  بحری جنگی جہازوں کی جانب سے امن فارمیشن کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیرمہمان خصوصی تھے، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےمہمان خصوصی کا استقبال کیا۔اس موقع پر گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر برائے سمندری امور بھی موجود تھے۔ دفاعی اور نیول اتاشی بھی اس تقریب شریک ہوئے ۔ مہمان خصوصی نے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے دوران مختلف آپریشنل مشقوں کا مظاہرہ دیکھا۔ 

امریکی فوج میں  ٹرانس جینڈرز کی بھرتی پر مکمل پابندی عائد کردی گئی

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

میڈ اِن پاکستان’’ نمائش جدہ میں کامیابی سے اختتام پذیر 

 اسلام ا ٓباد (نمائندہ  خصوصی)جدہ انٹرنیشنل ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر میں منعقد ہونے والی ‘‘میڈ اِن پاکستان’’ نمائش گزشتہ شب کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ 5 سے 7 فروری تک جاری رہنے والی اس نمائش میں پاکستان کی بہترین مصنوعات اور خدمات پیش کی گئیں، جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنا تھا۔یہ نمائش مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی توجہ کا مرکز بنی، جس میں سرکاری حکام، سفارتکار، ممتاز کاروباری شخصیات، میڈیا نمائندگان اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس پلیٹ فارم نے پاکستانی کاروباری اداروں کو سعودی عرب میں ممکنہ خریداروں اور شراکت داروں سے براہ راست روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کیا۔تقریب کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وفاقی وزیر برائے تجارت، مسٹر جام کمال خان نے کہا کہ یہ نمائش پاکستانی کاروباروں کے لیے سعودی مارکیٹ میں ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گی۔وزیر تجارت نے پاکستانی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ نمائش کے دوران بنائے گئے کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ کی کثیرالقومی امن مشق2025 اختتام پذیر
  • پاک بحریہ کے زیر اہتمام امن مشق 2025ء اختتام پذیر
  • پاک بحریہ کی امن مشق 2025 اختتام پذیر
  • پاک بحریہ کی کثیرالقومی مشق امن 2025 انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے بعد اختتام پذیر
  • کراچی میں پاک بحریہ کی مشق امن 2025 اختتام پذیر
  • کثیر القومی مشق امن 2025: عالمی بحری افواج کی بھرپور شرکت کے ساتھ اختتام
  • بحریہ عرب میں پاک بحریہ کی امن مشق اختتام پذیر
  • پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی مشق امن 2025 انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے بعد اختتام پذیر
  • میڈ اِن پاکستان’’ نمائش جدہ میں کامیابی سے اختتام پذیر