اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ جس کے بعد اب اراکین کی تنخواہ اور مراعات وفاقی سیکریٹری کے برابر کردی گئی ہیں، ماہانہ تنخواہ اب 2 لاکھ 18 ہزار سے بڑھ کر 5 لاکھ 19 ہزار روپے ہوگئی ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق کے زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پرائیویٹ ممبر بل کے طور پر رکن اسمبلی رومینہ خورشید عالم نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا ترمیمی بل پیش کیا۔

وزیر پارلیمانی امور، قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے بل پر کوئی اعتراض نہ کیا جس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی نے بل منظوری کے لیے ایوان کے سامنے پیش کردیا، جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے شدید شور شرابہ اور نعرے بازی کی گئی۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہاکہ جو رکن بڑھی ہوئی اضافی تنخواہ نہیں لینا چاہتا وہ لکھ کر دے اس کو اضافی تنخواہ نہیں دی جائےگی۔

پارلیمنٹ کے دیگر عملے کی تنخواہیں بھی بڑھنی چاہییں، نور عالم خان
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رکن اسمبلی نور عالم خان نے تنخواہوں میں اضافے سے متعلق بل پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ پارلیمنٹ کے دیگر عملے کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہونا چاہیے، 60 ہزار تنخواہ سے اب کسی بھی شخص کا گزارہ نہیں ہو سکتا، ہمیں سب کا احساس کرنا چاہیے، افسوس ہے کہ ہم سب صرف اپنی تنخواہوں اور مراعات کے لیے قانون سازی کرتے ہیں۔

اراکین پارلیمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے، سردار یوسف
پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سردار یوسف نے کہاکہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے سے زیادہ ضروری یہ ہے کہ ایک ایسا نظام ہونا چاہیے جس کے تحت اراکین پارلیمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جا سکے، کہ کس نے کیا کارکردگی دکھائی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر کسی رکن کی کارکردگی اچھی نہیں تو اسے تنخواہ اور مراعات نہیں دینی چاہییں، اگر کوئی پارلیمنٹ کے نظام میں خلل ڈالے اور کارروائی کو متاثر کرے اسے کچھ نہیں دینا چاہیے۔

تنخواہوں میں اضافے کا بل مشکوک انداز میں منظور کرایا گیا، بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کو کمیٹی میں نہیں لایا گیا اور اسے مشکوک انداز میں منظور کرایا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں شرم آنی چاہیے کہ اراکین پارلیمنٹ کی کارکردگی کیا ہے اور وہ اوپر سے اپنی تنخواہوں میں اضافہ کررہے ہیں۔

اراکین کی تنخواہوں میں اضافہ اچھا فیصلہ ہے، جنید اکبر
دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ اچھا فیصلہ ہے اتنی تنخواہ ہونی چاہیے کہ اراکین پارلیمنٹ کا بہتر انداز میں گزارا ہوسکے۔

انہوں نے کہاکہ کم تنخواہوں کے باعث مڈل کلاس لوگوں کا سیاست میں رہنا مشکل ہوگیا ہے، اگر سیاست سے کرپشن کو روکنا ہے تو تنخواہوں میں اضافہ ضروری ہے۔
مزیدپڑھیں:عمران خان نے نادیہ جمیل کو پولیس سے کیسے چھڑوایا؟

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں تنخواہوں میں اضافہ تنخواہوں میں اضافے کی تنخواہوں میں کی کارکردگی پارلیمنٹ کے قومی اسمبلی اور مراعات نے کہاکہ

پڑھیں:

قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل مںظور

اسلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء کثرت رائے سے مںظور کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل ایکسپرس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا ترمیمی بل 2025ء پیش کیا گیا۔سپیکر نے بل پر رائے شماری کرائی جس کے بعد بل مںظور کیے جانے کا اعلان کیا۔

اپوزیشن کے کسی رکن نے تنخواہ و الاؤنسز ترمیمی بل کی مخالفت نہیں کی۔

 
 

میرپور آزاد کشمیر میں مدرسے کے سٹور روم سے بچے کی لاش برآمد

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا ترمیمی بل کثرت رائے سےمنظور، اب کتنی تنخواہ لیں گے؟
  • قومی اسمبلی میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کا بل منظور
  • اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی راہ ہموار، ترمیمی بل قومی اسمبلی میں منظور
  • قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور
  • قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل منظور
  • قومی اسمبلی : اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافے کا بل مںظور
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل
  • قومی اسمبلی اجلاس کا ایجنڈا جاری، اراکین کی تنخواہ، الاونسز ترمیمی بل کی منظوری بھی شامل 
  • پی ٹی آئی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے دیا