عمران خان نے نادیہ جمیل کو پولیس سے کیسے چھڑوایا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, February 2025 GMT
کراچی(شوبز ڈیسک)خوبرو اور ورسٹائل سینیئر اداکارہ نادیہ جمیل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک بارعمران خان انہیں تھانے سے چھڑوانے آئے تھے۔
حال ہی میں نادیہ جمیل نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ انہوں نے اپنے شوہر علی پرویز کے ساتھ ابتدائی دنوں کی ایک بہت ہی دلچسپ کہانی شیئر کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ دونوں نوعمر تھے اور 14 سال کی عمر سے فون پر بات کر رہے تھے اور 17 سال کی عمر میں دوستوں کے ساتھ ان سے ملنے کی اجازت ملی۔
نادیہ نے بتایا کہ 17 سال کی عمر میں وہ اور علی ایک پارٹی میں گئے جس کا انہوں نے پہلے سے پلان بنایا ہوا تھا لیکن ہم پارٹی چھوڑ کر ڈرائیو پر چلے گئے اور ایک ساتھ موسیقی سن رہے تھے تو انہیں اس وقت کے پولیس اسکواڈ نے پکڑ لیا اور تھانے ساتھ لے کر گئے۔
اس وقت ایک فون کا کرنے کی اجازت تھی اور نادیہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے انکل یوسف صلاح الدین کو کال کی اور انہیں معلوم نہیں تھا کہ یوسف صلاح الدین ان کے گھر پر ہی موجود تھے۔ اس کے بعد 5 افراد پولیس اسٹیشن آئے جن میں سابق وزیراعظم عمران خان بھی شامل تھے انہوں نے اس وقت ورلڈ کپ جیتا ہوا تھا اور سب انہیں جانتے تھے۔ پھر پولیس اہلکاروں نے سب کو چائے پلائی اور ہمیں جانے دیا۔
نادیہ جمیل نے بتایا کہ کافی عرصے بعد انہوں نے جب عمران خان کا انٹرویو کیا تو انہوں نے کہا کہ آپ بہت اچھی ہیں کیونکہ آپ نے اسی لڑکے سے شادی کی جس کے ساتھ آپ تھانے میں گئی تھیں۔
مزیدپڑھیں:لیبیا کشتی حادثہ: 16 پاکستانی جاں بحق، 10 لاپتہ، 37 زندہ بچ گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: نے بتایا کہ نادیہ جمیل انہوں نے
پڑھیں:
فارم 47 والے باہر جا کر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے، عمر ایوب
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی و سینیئر رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر فارم 47 والے باہر جاکر مہنگائی کم ہونے کا کہیں تو انہیں جوتے پڑیں گے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پنجاب پولیس کی جانب سے ہمارے ارکان کو بے جا تنگ کیا جارہا ہے، احمد چٹھہ کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا۔
یہ بھی پڑھیں ملک میں مارشل لا نافذ، پولیس تشدد سے آج ہماری ایک کارکن کی موت واقع ہوئی، عمر ایوب
انہوں نے کہاکہ ہم انتخابات جیت کر آئے ہیں فارم 47 والے نہیں ہیں، پولیس کی جانب سے حملوں کے دوران ہارٹ اٹیک سے ہمارے دو کارکنان انتقال کرچکے ہیں۔
عمر ایوب نے کہاکہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جھوٹے مقدمے میں سزا سنائی گئی۔ توشہ خانہ کا ریکارڈ نکالا جائے اور بتایا جائے کہ کس کس نے وہاں سے کیا لیا ہے، ریکارڈ نکلے گا تو گاڑیاں لینے والوں کے نام سامنے آئیں گے۔
اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران حکومتی ارکان نے شدید احتجاج کیا، اس دوران ایوان میں شور شرابہ بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیں ملک کو 1971 جیسی صورتحال درپیش ہے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب
عمر ایوب نے جب فارم 47 والوں کو جوتے پڑنے کی بات کی تو حکومتی رکن کی جانب سے بھی غیرپارلیمانی لفظ بول دیا، جس پر اسپیکر نے قابل اعتراض الفاظ حذف کراتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ روک دی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اپوزیشن لیڈر احتجاج جوٹے عمر ایوب فارم 47 قومی اسمبلی مہنگائی وی نیوز